فضائی تاریخ کا ایک شاندار باب دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ 2035 تک بند ہو جائے گا

منگل 26 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں شمار ہونے والا دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ڈی ایکس بی) سنہ 2035 تک مستقل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی کی فضائی کمپنی ’ایمیرٹس‘ دنیا کی سب سے منافع بخش ایئرلائن برقرار

سنہ 1960 میں ایک ریتلے رن وے سے آغاز کرنے والا یہ ہوائی اڈہ وقت کے ساتھ عالمی فضائی مرکز بن گیا تاہم شہر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور محدود جگہ کے باعث یہ اپنی جسمانی گنجائش کی آخری حد تک پہنچ چکا ہے۔

حکام کے مطابق دبئی کی تمام فضائی سرگرمیاں مرحلہ وار ال مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ڈی ڈبلیو سی) منتقل کی جائیں گی جو ایک اربوں ڈالر کے منصوبے کے تحت دنیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ بنایا جا رہا ہے۔ یہ نیا ہوائی اڈہ سالانہ 26 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھے گا۔

مزید پڑھیے: دبئی کی غیر ملکی ایئرلائنز پر سخت پابندیاں، بھارتی کمپنیوں کو مالی نقصان کا خدشہ

دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس نے کہا کہ تمام سروسز مکمل طور پر ڈی ڈبلیو سی منتقل کر دی جائیں گی۔ ان کے مطابق 2035 تک ڈی ایکس بی کا بیشتر بنیادی ڈھانچہ اپنی عملی عمر مکمل کر چکا ہوگا اور اسے فعال رکھنے کے لیے بھاری سرمایہ کاری درکار ہوگی جو معاشی طور پر قابل عمل نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: دبئی ایئرپورٹ زیادہ مسافروں کی گنجائش والا دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ کیسے بنے گا؟

حکام کا کہنا ہے کہ منتقلی کا عمل سنہ 2032 تک مکمل ہونا شروع ہو جائے گا جبکہ 2035 میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مکمل بند ہونے کے ساتھ ایک تاریخی دور کا اختتام ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان سرزمین سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری، پاکستان نے طالبان کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر 4.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

کنگ چارلس سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے فلاحی سرگرمیوں پر میرا شکریہ ادا کیا، ماہرہ خان

پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟