نیویارک: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان اور کمبوڈیا کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

بدھ 27 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اوپن مباحثے کے موقعے پر آذربائیجان اور کمبوڈیا کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، عالمی امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار 26 سے 28 مئی تک نیویارک کا دورہ کریں گے، مصروفیات کی تفصیل سامنے آگئی

اسحاق ڈار نے کمبوڈیا کے وزیر خارجہ پراک سوخون سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مسلسل رابطے میں رہنے اور دوطرفہ شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

نائب وزیراعظم نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف سے بھی ملاقات میں اقوا متحدہ کے منشور، ریاستی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصولوں سے مشترکہ وابستگی کا اعادہ کیا گیا۔

مزید پڑھیے: اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف، عالمی امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور قانون کی بالادستی ناگزیر قرار

ملاقات میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ایک منصفانہ عالمی نظام کے قیام میں گلوبل ساؤتھ کی آواز نہایت اہم ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تاریخی دفاعی تعلقات کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی قیادت میں دوطرفہ تعلقات میں آنے والی مثبت پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی سفارتکاری رنگ لے آئی، اسحاق ڈار نے اہم پیشرفت کی تصدیق کر دی

فریقین نے ترجیحی تجارتی معاہدے اور ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے فریم ورک کو مؤثر بنانے، اقتصادی فوائد میں اضافے اور توانائی خصوصاً ایل این جی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے ممکنہ امن معاہدہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اہم کابینہ اجلاس طلب کرلیا

اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف، عالمی امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور قانون کی بالادستی ناگزیر قرار

طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغان دہشتگرد فرنچائزز کا پھیلاؤ، عالمی خدشات میں اضافہ

مشترکہ اعلامیہ: پاک چین تعلقات نئی اسٹریٹجک بلندی پر، مستقبل کی نئی برادری کے قیام پر اتفاق

ابراہام معاہدہ فلسطینی مسئلے اور مشرق وسطیٰ کے بڑے تنازعے کا حل کیوں نہیں بن سکتا؟

ویڈیو

یہ غلط فہمی ہے کہ یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کی حامی ہے، حافظ عبدالرحمان

عیدالاضحیٰ سیزن: مویشیوں کے چارے، سامان سجاوٹ کے عارضی اسٹالز، کم وقت میں بڑی کمائی کا ذریعہ

حج 2026 کے موقع پر میدان عرفات میں عازمین کے لیے شاندار انتظامات

کالم / تجزیہ

ہر راستہ بیجنگ کی جانب

کراچی میں ہونے والا فضائی حادثہ جس نے پاکستان کے ایوی ایشن نظام کو ہلا کر رکھ دیا

عیدالاضحیٰ: پہل اسلام آباد سے کی جائے؟