عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات جاری رہیں گی، وزیراعظم شہباز شریف

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور عالمی امن کی کوششوں کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے پختہ عزم پر قائم ہے۔

اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مسلسل تعاون بین الاقوامی امن و سلامتی اور کثیر الجہت اصولوں کے لیے پاکستان کی پائیدار وابستگی کی

عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی دہشتگردی اور جارحانہ اقدامات کا پردہ چاک کر دیا

وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوامِ متحدہ کے پرچم تلے خدمات انجام دینے والے بہادر مردوں اور خواتین کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال منایا جانے والا یہ دن تنازعات سے متاثرہ خطوں میں عالمی امن و سلامتی کے حصول کے لیے فوج، پولیس اور سول امن

دستوں کی لازوال خدمات اور قربانیوں کا اعتراف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال یہ دن ‘امن میں سرمایہ کاری کریں’ کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، جو دنیا بھر میں پائیدار امن کے فروغ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے مسلسل سیاسی عزم اور مالی

تعاون کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔

یہ دن 1948 میں فلسطین میں شروع ہونے والے اقوامِ متحدہ کے سب سے پہلے امن مشن ‘یونائیٹڈ نیشنز ٹروس سپروائزن آرگنائزیشن’ کے قیام کی یاد میں بھی منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف، عالمی امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور قانون کی بالادستی ناگزیر قرار

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن مشنز کی تاریخ میں اب تک 20 لاکھ سے زائد مرد اور خواتین دنیا بھر کے 70 سے زائد مشنز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پاکستان اقوامِ متحدہ کے امن آپریشنز میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے اور صفِ اول کے ممالک میں شامل ہے۔

 1960 سے اب تک پاکستان 48 سے زیادہ امن مشنز میں 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد اہلکار بھیج چکا ہے، جن میں 500 سے زائد خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی اقوامِ متحدہ میں ویٹو پاور کے خاتمے اور مستقل نشستوں میں اضافے کی مخالفت

‘یہ ہمارے لیے انتہائی فخر کی بات ہے کہ پاکستان آج اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں فوج بھیجنے والا دنیا کا 5واں بڑا ملک ہے۔’

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں خدمات انجام دینے والے ان بہادر اہلکاروں نے انسانیت اور عالمی استحکام کے لیے غیر معمولی قربانیاں دی ہیں۔

‘فرض کی راہ میں اب تک 4,400 سے زائد اہلکار اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جن میں 181 سے زائد پاکستانی امن پسند بھی شامل ہیں، جو ان کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔’

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کنگ چارلس سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے فلاحی سرگرمیوں پر میرا شکریہ ادا کیا، ماہرہ خان

پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک

لاہور چرس برآمدگی کیس: مجرم کی 11 سالہ سزا مکمل، عمر قید کے مساوی قرار

17 سال تک ایئر کینیڈا کی سینکڑوں پروازیں اڑانے والے پائلٹ کا لائسنس جعلی نکلا

صحافی اغوا کیس: امریکی عدالت نے اہم طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا سنادی

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟