منیٰ میں رمیِ جمرات کا سلسلہ جاری، طوافِ زیارت کا آج آخری دن

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منیٰ میں ایامِ حج کے 5ویں روز بھی حجاج کرام تینوں جمروں کی رمی کر رہے ہیں۔ حج کے اہم مناسک کی ادائیگی کے دوران لاکھوں عازمین عبادات میں مصروف ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے رہنمائی اور سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:حج سیزن میں بچا ہوا کھانا ماحول دوست استعمال میں لانے کا منصوبہ

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اکثر حجاج کرام 12 ذی الحجہ کی رمی مکمل کرنے کے بعد منیٰ سے روانہ ہو جائیں گے، جبکہ بعض حجاج 13 ذی الحجہ کی اختیاری رمی ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ جائیں گے۔

حجاج کرام کو ان کی رہائش گاہوں تک محفوظ واپسی کے لیے ناظمین کی نگرانی میں روانہ کیا جا رہا ہے تاکہ رش اور گمشدگی جیسے مسائل سے بچا جا سکے۔

حج کے تیسرے فرض، طوافِ زیارت، کی ادائیگی کا آج آخری دن بھی ہے، جس کے باعث مسجد الحرام میں زائرین کی بڑی تعداد موجود ہے۔

مزید پڑھیں: حج سیزن میں 29 اوپن ہارٹ سرجریز اور 251 کیتھیٹرائزیشن آپریشنز مکمل

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے خدام الحجاج کو منیٰ کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ حجاج کی رہنمائی اور مدد یقینی بنائی جا سکے۔ بزرگ اور کمزور حجاج کی سہولت کے لیے وہیل چیئر ٹیمیں بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر 4.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

کنگ چارلس سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے فلاحی سرگرمیوں پر میرا شکریہ ادا کیا، ماہرہ خان

پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک

لاہور چرس برآمدگی کیس: مجرم کی 11 سالہ سزا مکمل، عمر قید کے مساوی قرار

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟