اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، مارکو روبیو سے اہم ملاقات متوقع

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار جمعہ کو واشنگٹن پہنچ گئے، جہاں وہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں باہمی تعاون کے اہم شعبوں، علاقائی امن اور سفارت کاری کے ذریعے استحکام کے فروغ پر بھی بات ہوگی۔ واشنگٹن آمد پر امریکا میں پاکستان کے سفیر اور سفارتی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ امریکی نائب صدر کے مطابق دونوں فریق معاہدے کے قریب ہیں، تاہم حتمی اتفاق ابھی باقی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات: غیر مصدقہ خبروں سے گریز کیا جائے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز میں آزاد جہاز رانی، ایران کی جانب سے بارودی سرنگوں کا خاتمہ اور امریکا کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے جیسے نکات شامل ہیں، تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی حتمی معاہدے کا اعلان صرف تہران کی جانب سے کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

ویڈیو

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں