آزاد کشمیر میں رکشہ کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد  کشمیر میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: ہٹیاں بالا میں جنگلی سوروں کا حملہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کی شام  حویلی کہوٹہ کے علاقے خورشید آباد میں س وقت پیش آیا جب سیاحوں کو لے جانے والا ایک لوڈر رکشہ تفریحی سفر سے واپسی کے دوران مانا موڑ کے مقام پر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔

حادثے میں ڈرائیور سمیت 2 افراد موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 شدید زخمیوں کو فوری طور پر ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں بعد ازاں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

مزید پڑھیے: آزاد کشمیر: تعلیمی نظام کے استحکام، اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے 2 ارب 98 کروڑ روپے کی مالیاتی منظوری

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں اور مقامی انتظامیہ نے امدادی کارروائی شروع کر دی اور متاثرین کو نکال کر طبی امداد فراہم کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ