پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کی خبروں کی تردید، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا دعویٰ جعلی قرار

اتوار 31 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کابل میں غیر رسمی مذاکرات کے انعقاد سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: طالبان حکومت جبر کی بنیاد پر قائم، انتشار میں اضافہ، اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات جعلی ہیں اور اس وقت دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کے مذاکرات جاری نہیں جبکہ نہ ہی کسی وفد کے دورے کا کوئی شیڈول طے پایا ہے۔

تردیدی بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ کابل میں کسی غیر رسمی ملاقات یا مذاکراتی دور کے انعقاد سے متعلق دعوے بے بنیاد ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش خبریں اور اس سے منسلک معلومات حقائق کے منافی ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔

مزید پڑھیے: افغانستان میں کم عمری کی شادیوں سے متعلق نئے قواعد پر تشویش، طالبان کی قانونی منظوری کا دعویٰ

ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کسی ممکنہ سفارتی رابطے یا ملاقات سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ بے بنیاد اطلاعات میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان غیر رسمی مذاکرات کا اگلا دور کابل میں متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: ایس سی او اجلاس : روس کا افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی اور منشیات کی بڑھتی پیداوار پر اظہار تشویش

اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جاری رابطوں کے تسلسل میں اب مذاکرات کے انعقاد کے لیے نئی تاریخ پر غور کیا جا رہا ہے۔ ان اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ان مذاکرات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، علاقائی تعاون اور اہم دوطرفہ امور پر پیش رفت کو یقینی بنانا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام دعووں میں کوئی حقیقت نہیں اور نہ تو کوئی دورہ ہونا ہے اور نہ ہی کوئی وفد پاکستان سے افغانستان جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر 4.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

کنگ چارلس سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے فلاحی سرگرمیوں پر میرا شکریہ ادا کیا، ماہرہ خان

پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک

لاہور چرس برآمدگی کیس: مجرم کی 11 سالہ سزا مکمل، عمر قید کے مساوی قرار

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟