اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں اٹھال چوک کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے مرکزی ملزم کو پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 4 ارکان گرفتار
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ملزم واثق موقعے سے فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ٹریس کرکے حراست میں لے لیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ بھارہ کہو میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد بھی حاصل کر لیے ہیں۔
پولیس کے مطابق ٹھوس شواہد کی روشنی میں مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد: 2 ماہ کی مغوی بچی چند گھنٹوں میں مری سے بازیاب، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار
حادثہ اس وقت پیش آیا جب مری کی سیر سے واپسی پر 2 گاڑیاں مبینہ طور پر ریس لگا رہی تھیں اور تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے تھے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں محمد فضل اور عامر کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ دیگر 2 افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
مزید پڑھیں: بابوسر ٹاپ پر مسلسل برفباری، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے حادثے میں ملوث گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور مزید کارروائی کی نتیجے میں ملزم پکڑ لیا گیا۔














