حجرِ اسود کو بوسہ دینے کے لیے قواعد وضوابط کا خیال رکھنے کی ہدایت

ہفتہ 10 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارت حج وعمرہ نے عازمین حج کوکہا ہے کہ طواف کے وقت حجراسود کو بوسہ دینے کے لیے مقررہ ضوابط کا خیال رکھیں۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان میں دنیا بھرسے آنے والے عازمین حج سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ازدحام کے اوقات میں حجراسود سے دور رہتے ہوئے بھی اشارہ سے تکبیر کہہ سکتے ہیں۔

طواف کے دوران حجر اسود کے قریب جانے اور اسے بوسہ دینے کے لیے بعض امور کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ حجر اسود کا بوسہ دینے یا اس کے قریب جانے کے لیے ایسے وقت کا انتخاب کریں جب ازدحام زیادہ نہ ہو۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ کعبہ شریف کے ساتھ موجود سیکیورٹی اہلکاروں کی ہدایات پرعمل کریں۔ اگرحجراسود کے قریب جانا ممکن نہ ہو توسنت نبوی پرعمل کرتے ہوئے دور رہتے ہوئے ہاتھ کے اشارے سے یہ عمل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے حج سیزن میں دنیا بھرسے لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج ارض مقدس آتے ہیں ایسے میں کعبہ شریف کا طواف کے دوران شدید ازدحام ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار