ساہیوال میں سفاک دیور نے بھابھی اور معصوم بھتیجی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار

اتوار 7 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے شہر ساہیوال میں گھریلو جھگڑے اور ناچاقی پر ایک انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص نے غصے میں آکر اپنی ہی بھابھی اور معصوم بھتیجی پر پیٹرول چھڑک کر بے دردی سے آگ لگا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان کی ثانیہ زہرہ کی موت کیسے واقع ہوئی؟

مقامی پولیس کے مطابق اس خوفناک واقعے کے نتیجے میں خاتون اور ان کی بیٹی شدید طور پر جھلس گئیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ملز کی جانب سے لگائی جانے والی اس اچانک آگ کی لہروں نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث مکان کے اندر موجود قیمتی سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس وحشیانہ کارروائی کے دوران ملزم خود بھی بھڑکتی ہوئی آگ کی  زد میں آ گیا اور جھلس کر زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مبینہ زیادتی کے ملزم پولیس سپاہی کے حق میں فیصلہ آنے پر خاتون نے خود کو آگ لگا دی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا اور اقدامِ قتل کی کوشش کرنے والے زخمی ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف باقاعدہ قانونی مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا کا جادو: ٹک ٹاک اور انسٹاگرام آڈیوز نے پرانی فلموں اور ڈراموں کو دوبارہ مقبول بنا دیا

آزاد کشمیر میں عام انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان

معاہدے سے پہلے ایرانی اثاثے بحال نہیں ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ