معاہدے سے پہلے ایرانی اثاثے بحال نہیں ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

اتوار 7 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ جب تک ایران کے ساتھ باقاعدہ امن معاہدہ طے نہیں پا جاتا، تب تک نہ تو پابندیاں ختم کی جائیں گی اور نہ ہی منجمد اثاثے بحال ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے این بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اثاثوں کی بحالی معاہدے کے بعد ہی ممکن ہے، اور وہ فی الحال تہران کے ساتھ کسی قلیل مدتی معاہدے میں لبنان کی شمولیت کا مطالبہ نہیں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات پر شکوک، تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

دوسری جانب، ایرانی رہبرِ اعلیٰ کے مشیر محسن رضائی کے مطابق تین ماہ سے جاری اس جنگ کا خاتمہ امریکہ کی طرف سے منجمد کیے گئے 24 ارب ڈالر کے اثاثوں کی واپسی سے مشروط ہے، جس پر تہران بضد ہے۔

امریکی وزارتِ خزانہ اب ایران کے ان اثاثوں کو خلیجی اتحادیوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے استعمال کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک خصوصی ٹیم کو ایران کے حالیہ ڈرون اور میزائل حملوں سے کویت اور بحرین میں ہونے والے مالی و مادی نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی ہے، اور امریکہ ان اثاثوں کو مستقبل میں ہونے والی تباہی کے ازالے کے لیے بھی استعمال کر سکتا ہے۔

یہ نیا امریکی منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان جاری نازک جنگ بندی کے لیے ایک نئی رکاوٹ بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران ممکنہ معاہدہ: نیتن یاہو کی برسوں پر محیط ایران پالیسی کو بڑا دھچکا لگنے کا خدشہ

اس سفارتی کشیدگی کے دوران میدانِ جنگ میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے جہاں آبنائے ہرمز میں امریکی افواج نے ایرانی ساحلی ریڈاروں کو نشانہ بنایا، جس کے جواب میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں قائم امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائل داغے۔

کویت نے تصدیق کی ہے کہ ان میزائلوں کے گرنے سے رہائشی علاقوں میں مالی نقصان ہوا ہے۔ جہاں ایک طرف امن مذاکرات تعطل کا شکار نظر آتے ہیں، وہیں دوسری طرف ثالث کا کردار ادا کرنے والے ملک پاکستان کے ایک وزیر سفارتی پیغام لے کر تہران پہنچے ہیں تاکہ رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای تک امن کا پیغام پہنچایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں