حج آپریشن 2026: 34 ہزار سے زیادہ پاکستانی حجاج وطن واپس پہنچ گئے

اتوار 7 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے اور اب تک کم از کم 34 ہزار سے زائد حاجی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق جہاں ہزاروں حاجی اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں، وہاں اب بھی 84 ہزار 791 پاکستانی حجاج کرام سعودی عرب میں موجود ہیں جنہیں مرحلہ وار پروازوں کے ذریعے واپس لایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حجاج کی واپسی جاری، پی آئی اے کی پرواز 151 حاجیوں کو لیکر کوئٹہ پہنچ گئی

بیان کے مطابق پاکستان نے سالانہ اسلامی زیارت کے اختتام پر گزشتہ ماہ ہی اپنے بعد از حج فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا تھا، جس کے تحت ہزاروں زائرین کو سعودی شہروں جدہ اور مدینہ منورہ سے پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچایا جا رہا ہے۔

وزارتِ مذہبی امور نے بتایا کہ حجاج کرام کی خدمت پر مامور تقریباً 250 حج اسپورٹ اسٹاف (خدام الحجاج) بھی اپنی ذمہ داریاں مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔

وزارت نے مزید کہا کہ ایئرپورٹس پر مسافروں کے رش اور کسی بھی قسم کی بدمزگی سے بچنے کے لیے حجاج کرام کی رہائش گاہوں پر ہی سامان کی بورڈنگ کے لیے ‘سٹی چیک ان’ کی جدید سہولت فراہم کی گئی ہے، جہاں پرواز کی روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل ہی حاجیوں کے سامان کی چیک ان کا عمل مکمل کر لیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج آپریشن: ایک لاکھ سے زائد عازمین کی پاکستان واپسی کا شیڈول جاری

 بیان کے مطابق بعد از حج آپریشن کے تحت اب تک 15 ہزار سے زائد خوش نصیب حاجی مدینہ منورہ میں روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقدس حصے ‘ریاض الجنہ’ کی زیارت کا شرف بھی حاصل کرچکے ہیں، جبکہ وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حاجیوں کی وطن واپسی کا یہ پورا فلائٹ آپریشن 30 جون تک بلاوجہ تاخیر کے جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں