اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، الیکٹرک وہیکلز پالیسی پر تیز پیشرفت کا فیصلہ

پیر 8 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آٹو اور آٹو پارٹس پالیسی کے جائزے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں خاص طور پر پاکستان میں ای وی یعنی الیکٹرک وہیکلز کی جانب تیز رفتار منتقلی پر غور کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ای وی کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات زیرِ غور ہیں جن میں مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ کو مضبوط بنانا، صنعت کی ترقی کے لیے حکومتی معاون پالیسیوں کا نفاذ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا، برآمدات میں اضافہ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی 5 سالہ الیکٹرک وہیکلز پالیسی جاری، 2030 تک پاکستان میں الیکڑک گاڑیوں کی شرح کتنی ہوگی؟

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر ایک مسابقتی، جدت پر مبنی اور پائیدار آٹوموٹیو نظام کی ضرورت پر زور دیا، جو نہ صرف معاشی ترقی کو فروغ دے بلکہ صنعتی صلاحیت میں اضافہ کرے، ہنرمند روزگار کے مواقع پیدا کرے اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کو آگے بڑھائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک سب کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کا کیا فیوچر ہے؟

اجلاس میں وزیرِ توانائی، وزیرِ پیٹرولیم، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی، وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے، ایس اے پی ایم طارق باجوہ، سیکریٹریز کامرس، صنعت و پیداوار اور پیٹرولیم سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور ماہرینِ معیشت نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور