امریکا کے حملوں کے بعد ایران کا جوابی کارروائیوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی فوج کی جانب سے ایران پر جوابی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق ایران کی جانب سے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران میں حملے کیے گئے، جنہیں امریکی حکام نے ’متناسب جواب‘ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز میں امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا، امریکا ایران کو لازماً جواب دے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی حکام کے مطابق حملوں میں ایرانی فضائی دفاعی نظام اور ریڈارز کو نشانہ بنایا گیا جبکہ کارروائی کئی مراحل پر مشتمل تھی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف ردعمل ’بہت مضبوط اور طاقتور‘ ہونا چاہیے۔

دوسری جانب ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں خطے میں موجود بعض امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ، اردن کے الازرق فوجی اڈے اور کویت کے علی السالم اڈے پر ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی فوج کا آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے والی 6 ایرانی کشتیاں تباہ کرنے کا دعویٰ

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں ایف 35 ہینگرز، کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز سمیت متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ امریکی کارروائیاں جاری رہنے کی صورت میں مزید سخت جواب دیا جائے گا۔

امریکی اور ایرانی بیانات کے بعد خطے میں فوجی تناؤ مزید بڑھ گیا ہے، جبکہ بحرین اور کویت میں مبینہ حملوں کے بعد حفاظتی اقدامات بھی سخت کر دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک