اسلام آباد میں کتوں کی بھرمار، بچہ حملے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہری علاقوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے جہاں سڑکوں، گلی محلوں اور رہائشی علاقوں میں ان کے جھنڈ نہ صرف روزمرہ معمولات متاثر کر رہے ہیں بلکہ شہریوں کی حفاظت بھی سنگین سوال بن چکی ہے۔

صورتحال اس وقت مزید تشویشناک ہو گئی جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند آوارہ کتے ایک بچے کے پیچھے دوڑتے ہیں جس کے باعث وہ خوفزدہ ہو کر دوڑتا ہوا گھر میں داخل ہو جاتا ہے اور گیٹ بند کر لیتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گلی محلوں میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث نہ صرف گھروں کے باہر واک کرنا مشکل ہو گیا ہے بلکہ بچے بھی قریبی دکانوں تک جانے سے خوف محسوس کرتے ہیں۔ متعدد علاقوں میں آوارہ کتوں کے جھنڈ شہریوں کے لیے براہِ راست خطرہ بنتے جا رہے ہیں اور ان کو مارنے پر پابندی ہے۔

عوامی حلقوں کا مؤقف ہے کہ حکومت کی جانب سے نہ تو آوارہ کتوں کے مؤثر کنٹرول کے لیے کوئی واضح اور مستقل حکمتِ عملی موجود ہے اور نہ ہی انہیں محفوظ طریقے سے پکڑ کر ڈاگ سنٹر منتقل کرنے کا کوئی مربوط نظام فعال ہے جس کے باعث مسئلہ روز بروز شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’حادثے کی صورت میں ذمہ داری کس کی ہو گی‘، اسلام آباد میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہری خوفزدہ

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے فوری، جامع اور مؤثر لائحہ عمل تیار کیا جائے تاکہ عوام کو تحفظ اور سکون میسر آ سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر آئی-8 میں آوارہ کتوں کے جھنڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر شہریوں نے سوال اٹھایا کہ اگر کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی؟ انتظامیہ پر، جانوروں کے حقوق کے اداروں پر یا عدالت پر؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری اقدامات، کس پر پابندی، کس کو استثنیٰ ؟، اسلام آباد میں نئے کاروباری اوقاتِ کار کا اعلان

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

اینتھروپک نے طاقتور اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا، حساس شعبوں میں حفاظتی پابندیاں برقرار

خیبر پختونخوا میں بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

امن معاہدہ: ایران نے بہت وقت ضائع کیا ہے، تاخیر کی قیمت چکانی پڑے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟