اینتھروپک نے طاقتور اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا، حساس شعبوں میں حفاظتی پابندیاں برقرار

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اینتھروپک نے اپنے جدید ترین اے آئی ماڈل فَیبل 5 کو عوامی استعمال کے لیے متعارف کرا دیا ہے تاہم کمپنی نے سائبر سیکیورٹی اور حساس انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں ممکنہ غلط استعمال کو روکنے کے لیے متعدد حفاظتی پابندیاں برقرار رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اینتھروپک کے جدید اے آئی ماڈل کے ممکنہ سائبر خطرات، برطانیہ کے ریگولیٹرز الرٹ ہوگئے

فَیبل 5 دراصل اینتھروپک کی جدید ’مِتھوس فیملی کا پہلا ایسا ماڈل ہے جسے عام صارفین کے لیے دستیاب کیا گیا ہے۔ یہ ماڈل اپریل میں متعارف کرایا گیا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث اس کی محدود آزمائشی تعیناتی کی گئی تھی۔

کمپنی کے مطابق فَیبل 5 سافٹ ویئر پروگرامنگ، پیچیدہ تحقیقی کاموں اور تصاویر کے تجزیے میں غیرمعمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم اگر صارفین سائبر سیکیورٹی، حیاتیات (بایولوجی) یا کیمسٹری سے متعلق حساس نوعیت کی درخواستیں کریں گے تو انہیں نسبتاً کم طاقتور ماڈل کی طرف منتقل کر دیا جائے گا تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔

اینتھروپک نے اس کے ساتھ اپنے زیادہ طاقتور اور کم پابندیوں والے ماڈل کلاڈ ِمتھوس 5  کو بھی محدود پیمانے پر منتخب اداروں کے لیے دستیاب کیا ہے۔ یہ ادارے کمپنی کے ’پروجیکٹ گلاس وِنگ‘ پروگرام کا حصہ ہیں جس میں 15 سے زائد ممالک کے تقریباً 200 سائبر سیکیورٹی اور تحقیقی ادارے شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو اینتھروپک کے خلاف کارروائی سے روک دیا

کمپنی کا کہنا ہے کہ ماڈل کی ریلیز سے قبل کئی ماہ تک اس کے حفاظتی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں ’ریڈ ٹیم‘ ٹیسٹنگ اور بگ باؤنٹی پروگرام شامل تھے۔

اینتھروپک کے مطابق کسی بھی ٹیسٹر کو ماڈل پر عائد حفاظتی پابندیوں کو مکمل طور پر توڑنے میں کامیابی نہیں ملی۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مصنوعی ذہانت کی صنعت میں مقابلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اینتھروپک اور اس کی حریف کمپنی اوپن اے آئی حال ہی میں ایسے منصوبوں کا اعلان کر چکی ہیں جو مستقبل میں انہیں اسٹاک مارکیٹ میں فہرست ہونے کی راہ ہموار کر سکتے ہیں جبکہ دونوں کمپنیاں مہنگی اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے مزید سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کو اشتہارات کیوں نہیں دکھانے چاہییں، اینتھروپک نے دلائل سے واضح کردیا

اگرچہ اینتھروپک کی آمدنی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے تاہم کمپنی اب بھی کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر پر بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں حال ہی میں اس نے جدید ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے ایک بڑا معاہدہ بھی کیا ہے تاکہ جدید اے آئی سسٹمز کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک