سوشل میڈیا انفلیوئنسر ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے شوہر حارث کھوکھر سے طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے درمیان اختلافات ضرور ہیں تاہم طلاق کا کوئی نوٹس نہیں بھیجا گیا اور وہ امید کرتی ہیں کہ جلد معاملات بہتر ہو جائیں گے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ڈاکٹر نبیہہ علی خان سے ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کے بارے میں سوال کیا گیا تھا جس پر انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔ میزبان کی جانب سے ان کی شادی کو اس غلطی سے جوڑنے پر ڈاکٹر نبیہہ صرف مسکرا دیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا بن گئی؟ ڈاکٹر نبیہہ علی خان چونکا دینے والا اعتراف
حارث کھوکھر کے بعض بیانات اور انٹرویوز کے بعد دونوں کی علیحدگی اور طلاق سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگیں۔ اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے کبھی اپنے شوہر کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی معاملات کو سوشل میڈیا پر زیر بحث لانے کے بجائے باہمی گفتگو کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ ان کے بقول حارث کھوکھر کو چاہیے کہ وہ سامنے آ کر مسائل کے حل کے لیے بات چیت کریں۔
ڈاکٹر نبیہہ علی خان کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں بھی اپنے ازدواجی رشتے کو بچانے کے لیے کوششیں کرتی رہی ہیں تاہم وہ ایسی بات پر معافی نہیں مانگ سکتیں جو انہوں نے کہی ہی نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ طلاق کے نوٹس سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور اگر کوئی نوٹس ملا تو میں آپ سب کو دکھاؤں گی۔ دونوں کے درمیان جلد صلح ہونے کا امکان موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’رمضان میں شیطان کی گدی سنبھال لی‘، ڈاکٹر نبیہہ علی کے شوہر کی فضا علی پر سخت تنقید
انہوں نے سوشل میڈیا صارفین اور یوٹیوبرز سے اپیل کی کہ ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق گمراہ کن خبریں اور تھمب نیلز بنانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے افراد اور خاندانوں کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حارث کو چاہیے کہ سوشمل میڈیا پر بیٹھ کر ایسی باتیں نہ کریں۔ اگر میں اتنی بری تھی تو زندگی مٰں شامل کیوں کیا؟ جو میں نے کہا نہیں میں اس کی سزا بھگتنے کو تیار نہیں ہوں اور میں اسے برداشت نہیں کروں گی۔














