دوسری شادی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا بن گئی؟ ڈاکٹر نبیہہ علی خان چونکا دینے والا اعتراف

پیر 8 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا انفلیوئنسر ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی کا ایک فیصلہ ایسا ہے جس پر انہیں شدید پچھتاوا ہے اور وہ آج بھی اس کے اثرات کا سامنا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر نبیہہ علی خان اور حارث کھوکھر کی شادی میں تنازع، شوہر نے جوابی بیان دے دیا

ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی اور ماضی کے فیصلوں پر کھل کر گفتگو کی۔ میزبان کے سوال پر کہ انہیں اپنی زندگی کی کون سی غلطی سب سے زیادہ یاد آتی ہے انہوں نے جواب دیا کہ وہ اس غلطی کی تفصیل عوامی طور پر بیان نہیں کر سکتیں تاہم یہ ان کی زندگی کی واحد ایسی غلطی ہے جو آج بھی وہ بھگت رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنی زندگی میں وہی فیصلے کریں گی جو ان کا دل کہے گا اور اپنے فیصلوں کے نتائج کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا ’اب وہ ہو گا جو دل فرمائے گا، باقی جو ہو گا دیکھا جائے گا‘۔

محبت اور تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نبیہہ علی خان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات جس شخص سے انسان سب سے زیادہ محبت کرتا ہے وہی اسے اپنی نظر میں بے وقعت محسوس کرا دیتا ہے۔ ان کے مطابق محبت انسان کو زندگی کی کئی حقیقتوں سے روشناس کراتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ان پر خاص کرم ہے کہ اگر کوئی شخص ان کے ساتھ منافقت یا دوغلا پن اختیار کرے تو حقیقت جلد ان پر آشکار ہو جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب