صدر آصف علی زرداری نے 4 اہم قوانین کی منظوری دے دی

منگل 16 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے پاس ہونے والے 4 اہم بلوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ ان قوانین میں کیریج بائی ایئر (ترمیمی) بل 2026 اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔

ایوانِ صدر کے مطابق ان ترمیمی بلوں کا مقصد متعلقہ شعبوں کی کارکردگی کو مزید بہتر اور وقت کے تقاضوں کے مطابق بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیے، گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری

اس کے علاوہ منظور کیے گئے دیگر قوانین میں مالی ذمہ داری اور قرضوں کی حدود کے تعین کا (ترمیمی) بل 2026 اور اقبال اکیڈمی (ترمیمی) بل 2026 بھی شامل ہیں۔

 صدرِ مملکت کی جانب سے دستخط کیے جانے کے بعد یہ تمام بل اب فوری طور پر ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئے ہیں۔ ان قوانین کی منظوری ملکی معیشت اور تعلیمی اداروں کی مضبوطی کے لیے انتہائی اہم تصور کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کا دباؤ کارگر، صدر مملکت نے مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط کردیے

ایک الگ اہم فیصلے میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) میں نئی تعیناتی کی بھی منظوری دی ہے۔

گریڈ 22 کی سینیئر افسر محترمہ عائشہ حمیرا چوہدری کو وفاقی پبلک سروس کمیشن کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔ صدرِ مملکت نے یہ منظوری آئین کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا

یامی گوتم بولی ووڈ کیوں چھوڑنا چاہتی تھیں؟، اداکارہ نے برسوں بعد حقیقت بیان کردی

بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ ’سندھ یوتھ کارڈ‘ کا اجرا کریں گے، وزیر کھیل محمد بخش مہر

مظفرآباد ڈویژن الیکشن: آئی جی پولیس کا مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مظفرآباد ڈویژن انتخابات، الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت ایک گھنٹا بڑھا دیا

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور