امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا مقام اچانک تبدیل

منگل 16 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے مقام میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں موجود پاکستانی حکام دستخطی تقریب کے انتظامات اور دیگر معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ تقریب کے انعقاد کو حتمی شکل دی جا سکے، چونکہ پاکستان اس کی میزبانی کرےگا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد بھی اس تقریب میں شرکت کرے گا۔

وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ 18 جون کو سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے، جہاں وہ اس اہم سفارتی پیش رفت کا حصہ بنیں گے۔

دوسری جانب سوئس وزیر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط 19 جون کو برگن اسٹاک میں ہوں گے۔

سوئس وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت سے متعلق مذاکرات اور دستخط کی تقریب اب سوئٹزرلینڈ کے مرکزی علاقے برگن اسٹاک میں 19 جون کو منعقد ہوگی۔

وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ تقریب کے مقام کے انتخاب پر دونوں فریقین، یعنی ایران اور امریکا نے اتفاق کیا، جبکہ اس عمل میں پاکستانی اور قطری ثالثوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

اس پیش رفت کو خطے میں سفارتی کوششوں اور کشیدگی میں کمی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان کی ثالثی اور سہولت کاری کے کردار کو بھی نمایاں اہمیت حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور