سویڈن کے ہاتھوں 1-5 کی بھاری شکست کے بعد تیونس فٹبال فیڈریشن نے قومی ٹیم کے کوچ سبری لاموشی کو برطرف کرتے ہوئے ہیروے رینارڈ کو نئی ذمہ داری سونپ دی ہے۔
تیونس نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں بدترین شکست کے بعد فوری فیصلہ کرتے ہوئے قومی فٹبال ٹیم کے کوچ سبری لاموشی کو عہدے سے فارغ کردیا ہے۔
Tunisia have sacked coach Sabri Lamouchi following their heavy 5-1 defeat to Sweden in their opening World Cup match and are set to appoint French football coach Hervé Renard as his replacement.
Fund honest, independent Muslim journalism: https://t.co/3QsdIcmYbw pic.twitter.com/kuAH0BGrDQ
— Islam Channel (@Islamchannel) June 16, 2026
تیونس فٹبال فیڈریشن نے منگل کو اعلان کیا کہ فرانسیسی کوچ لاموشی کی جگہ ان کے ہم وطن کوچ ہیروے رینارڈ قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ہوں گے۔ رینارڈ موجودہ ورلڈ کپ مہم کے اختتام تک ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جبکہ اس کے بعد ان کے ساتھ طویل مدتی معاہدے پر بات چیت کی جائے گی۔
یہ فیصلہ سویڈن کے خلاف تیونس کے پہلے ورلڈ کپ میچ میں 1-5 کی شرمناک شکست کے بعد کیا گیا۔ تیونس کی ٹیم پورے میچ میں مشکلات کا شکار رہی اور سویڈن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیبیو میچ، 2 گول اور یادگار جیت: ایرلنگ ہالینڈ نے ورلڈ کپ میں دھاک بٹھا دی
سبری لاموشی کو رواں سال جنوری میں تیونس کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا اور ان کے ساتھ 2 سالہ معاہدہ کیا گیا تھا، تاہم ان کی زیر قیادت ٹیم توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔ تیونس نے ان کی کوچنگ میں 5 میچز کھیلے، جن میں اسے صرف ایک کامیابی ملی، جو مارچ میں ہیٹی کے خلاف 0-1 سے حاصل ہوئی تھی۔
Tunisia have parted ways with head coach Sabri Lamouchi after their humiliating 5-1 defeat to Sweden. pic.twitter.com/cfF2CSChok
— The thinker man (@kwekuedilson) June 15, 2026
ورلڈ کپ سے قبل بھی تیونس کو آسٹریا اور بیلجیئم کے خلاف وارم اپ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد سویڈن کے ہاتھوں بھاری شکست نے کوچنگ تبدیلی کی راہ ہموار کردی۔
رپورٹس کے مطابق ہیروے رینارڈ جلد ہی میکسیکو کے شہر مونٹیری پہنچیں گے جہاں وہ ٹیم کو جوائن کرکے جاپان کے خلاف اگلے گروپ میچ کی تیاری شروع کریں گے۔ تیونس کو ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے تک پہنچنے کے لیے باقی میچز میں بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔














