افسوسناک واقعہ، خاتون کا عبایا موٹر سائیکل کے ٹائر میں پھنس گیا، ویڈیو وائرل

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سفر کے دوران ایک خاتون کا عبایا اچانک پچھلے ٹائر میں پھنس گیا جس کے باعث وہ مشکل صورتحال سے دوچار ہو گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عبایا کو احتیاط سے کاٹ کر ٹائر سے نکالا اور خاتون کو محفوظ طریقے سے اس مشکل صورتحال سے باہر نکالا۔

پولیس اہلکاروں نے شہریوں، بالخصوص خواتین کو ہدایت کی کہ موٹر سائیکل پر سفر کے دوران اپنے کپڑوں،عبایا اور دوپٹے کو اچھی طرح سنبھال کر رکھیں تاکہ وہ ٹائر یا چین میں پھنسنے سے محفوظ رہیں اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ متعدد صارفین نے پولیس کی بروقت مدد اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا جبکہ دیگر نے موٹر سائیکل پر سفر کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ایک اور تیز رفتار لینڈ کروزر کو ہولناک حادثہ، شہریوں میں خوف اور غم و غصہ بڑھ گیا

کئی صارفین نے اس حوالے سے مختلف آراء کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو موٹر سائیکل پر سفر کے دوران اپنے کپڑوں، خصوصاً عبایا اور دوپٹے کا خاص خیال رکھنا چاہیے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

چند صارفین نے اپنے ذاتی تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسی نوعیت کے واقعات میں دوپٹہ یا کپڑا موٹر سائیکل کے پرزوں میں پھنسنے کے باعث سنگین حادثات اور جانی نقصان تک کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: موٹر سائیکل چوری کرنے والا گینگ گرفتار

جبکہ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ ایسے معاملات میں احتیاط سے متعلق مشورے دینے پر بعض اوقات منفی ردعمل سامنے آتا ہے اور الزام تراشی کی جاتی ہے کہ یہ باتیں خواتین کو ہراساں کرنے یا ان کے خلاف غلط تاثر دینے کے مترادف ہیں، حالانکہ مقصد صرف حفاظتی تدابیر سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش ہاتھ سے نکلا تو بھارت کو پڑوسی یاد آگئے، طارق رحمان کو دہلی بلانے کے لیے بے تابی

پانچوں آئل ریفائنریاں ریفائنری اپ گریڈ پالیسی کے تحت معاہدوں کے لیے تیار، علی پرویز ملک

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ