پنجاب میں ماحولیاتی کریک ڈاؤن تیز، 263 صنعتی یونٹس کا معائنہ، متعدد سیل

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں غیر قانونی فیٹ میلٹنگ، بون کرشنگ اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔

کارروائیوں کے بعد ماحولیاتی تحفظ کے ادارے  نے اب نگرانی کے مرحلے میں داخل ہونے کا اعلان کیا ہے تاکہ بند یا مسمار کیے گئے یونٹس کی دوبارہ فعالیت کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔

سینئر صوبائی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق ڈرون سرویلنس ٹیمیں چوبیس گھنٹے فعال ہیں اور کسی بھی غیر قانونی یونٹ کو دوبارہ کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا ماحول دوست اقدام، ’لیکوئیڈ ٹری ‘منصوبے کو وسعت دینے کا فیصلہ

11 اور 12 جون کے دوران مجموعی طور پر 263 صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا گیا، جن میں متعدد خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کو سیل کیا گیا جبکہ ایک یونٹ کو مسمار بھی کیا گیا۔

سینیئر صوبائی وزیر کے مطابق اس دوران ایف آئی آرز درج کی گئیں اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں برتی جا رہی اور قانون پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری، لاکھوں روپے جرمانے اور متعدد یونٹس سیل

سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کے لیے بھی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، جس کے دوران 929 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔

مزید برآں 16 کاروباری اداروں نے رضاکارانہ طور پر سنگل یوز پلاسٹک یعنی ایس یو پی سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے خود کو ’ایس یو پی فری زون‘ قرار دے دیا ہے۔

ادھر پنجاب انوائرمنٹل ریفرنس لیبارٹری نے بین الاقوامی معیار آئی ایس او 17025 کے تحت پروفیشنسی ٹیسٹنگ کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

مزید پڑھیں: ماحولیاتی تحفظ کے لیے نوجوانوں کی شمولیت، حکومت پنجاب کا نیا انٹرن شپ پروگرام کیا ہے؟

لیبارٹری نے 19 تجزیاتی پیرامیٹرز، بشمول ہیوی میٹلز، کی جانچ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور 5 پیرامیٹرز میں پرائم زیڈ اسکور حاصل کیا، جسے پنجاب کے ماحولیاتی گورننس نظام پر عالمی اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر جدید، ماحول دوست اور بین الاقوامی معیار کے سلاٹر ہاؤسز کا مؤثر آپریشن بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

غیر قانونی اور غیر معیاری ذبح خانوں کے خاتمے، ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں اب تمام ماحولیاتی اجازت نامے اب صرف ڈیجیٹل جاری ہوں گے

سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے سلاٹر ہاؤسز کے جامع سروے، میپنگ اور فیلڈ وزٹس فوری مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ صوبے کو صاف، سرسبز، صحت مند اور پائیدار ماحول کی جانب لے جانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp