ایپل صارفین کیلئے بُری خبر، مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل کے سبکدوش ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث میموری چپس کی عالمی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کمپنی کے لیے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ٹم کک نے کہا کہ ایپل اب تک صارفین کو قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے محفوظ رکھنے کی کوشش کرتا رہا ہے تاہم موجودہ صورتحال میں یہ حکمت عملی مزید برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا۔

یہ  بھی پڑھیں: آئی فون 18 اس سال نہیں آئے گا؟ ایپل کی نئی حکمتِ عملی نے صارفین کو چونکا دیا

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔ ہم نے صارفین کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اب یہ صورتحال غیر پائیدار ہو چکی ہے۔

ٹم کک نے واضح کیا کہ فی الحال یہ طے نہیں کیا گیا کہ قیمتوں میں اضافہ کب ہوگا، کتنا ہوگا اور ایپل کی کون سی مصنوعات اس سے متاثر ہوں گی۔ ایپل کی آئندہ بڑی لانچ ستمبر میں متوقع ہے جس میں آئی فون 18 سیریز پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل صارفین کے لیے خوشخبری، اہم سافٹ ویئراَپ ڈیٹ لانچ، آپ کا فون بھی ہوگا پہلے سے کہیں زیادہ اسمارٹ

انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں سپلائی محدود جبکہ صارفین کی طلب بڑھ رہی ہے جبکہ میموری چپ بنانے والی کمپنیاں مسلسل قیمتوں میں اضافہ منتقل کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقی ادارے ٹیک انسائٹس نے اندازہ لگایا ہے کہ ایپل کو اپنے موجودہ منافع کے مارجن کو برقرار رکھنے کے لیے آئی فون پرو ماڈل کی قیمت میں تقریباً 270 امریکی ڈالر اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اب Siri AI آپ کی پرانی چیٹس اور چھپی معلومات بھی نکال لے گا؟ ایپل نے سب کو حیران کر دیا

مصنوعی ذہانت کے لیے بڑے پیمانے پر ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر کے باعث میموری چپس اور ریم (RAM) کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ یہ اجزاء تقریباً تمام الیکٹرانک آلات میں استعمال ہوتے ہیں اور 2025 کے آخر سے ان کی قیمتوں میں ہر سہ ماہی کم از کم 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

ٹم کک جو اپنے کیریئر میں آئی بی ایم اور کمپیک سمیت مختلف کمپنیوں میں سپلائی چین کے شعبے سے وابستہ رہے ہیں، نے کہا کہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں اس نوعیت کا شدید قیمتوں کا دباؤ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

انہوں نے موجودہ صورتحال کو ’سو سال میں آنے والا سیلاب‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میموری چپ انڈسٹری غیر معمولی دباؤ کا شکار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟