خیبرپختونخوا: پولیس کی ضلع خیبر میں کارروائی، فرانسیسی خاتون بازیاب، شوہر کے خلاف مقدمہ درج

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور پولیس نے ضلع خیبر میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر فرانسیسی خاتون سلوی یاسمینہ کو بازیاب کرا لیا، جنہیں مبینہ طور پر گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق متاثرہ خاتون نے ایک پاکستانی شہری سے شادی کی تھی اور وہ 2014 سے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں مقیم تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون کے مطابق انہیں اپنے شوہر کی جانب سے مسلسل بدسلوکی کا سامنا تھا، جبکہ انہیں گھر سے باہر جانے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ فرانسیسی خاتون نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ واپس فرانس جانا چاہتی ہیں، جس کے بعد فارن آفس کے ذریعے فرانسیسی سفارت خانے کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

میاں سعید کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حنا جاوید قتل کیس: شوہر اور گھریلو ملازم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

مشال خان کو کیسے مرد پسند نہیں، اداکارہ کا نجی زندگی کے بارے میں اہم بیان

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق فضل الرحمان کے مؤقف پر ناقدین کی سخت تنقید، ماضی یاد دلا دیا

بنوں میں قاری راشد کے قتل کا الزام پولیس امن کمیٹی پر، لواحقین کا تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟