ایمیریٹس 2026 میں بھی سب سے بہترین ایئرلائن بن گئی

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایمیریٹس ایئرلائن نے 2026 کے بزنس ٹریولر مڈل ایسٹ (BTME) ایوارڈز میں دنیا کی بہترین ایئرلائن کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایئرلائن کو بہترین فرسٹ کلاس اور دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنی فرسٹ کلاس لاؤنج کے لیے بہترین ایئرپورٹ لاؤنج کے ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

بزنس ٹریولر مڈل ایسٹ ایوارڈز معتبر ترین ٹریول انڈسٹری ایوارڈز میں شمار کیے جاتے ہیں جو بزنس ٹریول سیکٹر میں بہترین کارکردگی کو تسلیم کرتے ہیں۔ ان ایوارڈز کے فاتحین کا انتخاب بزنس ٹریولر مڈل ایسٹ کے قارئین کی نامزدگیوں اور ووٹنگ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ایمریٹس کی جانب سے یہ ایوارڈز ڈپٹی پریزیڈنٹ اور چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے وصول کیے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ایئر لائنز کا بڑا فیصلہ، اب مسافروں کو مفت کھانا اور مشروبات نہیں ملیں گے

ایئرلائن کے مطابق یہ کامیابیاں صارفین کے تجربے کو فضاء اور زمین دونوں پر بہتر بنانے کے مسلسل عزم کی عکاس ہیں۔ ایمریٹس کا بیڑا جدید خطوط پر استوار کرنے کا پروگرام تیزی سے جاری ہے جس کے تحت 219 ایئربس A380 اور بوئنگ 777 طیاروں کی مکمل ریفربشمنٹ کی جا رہی ہے جبکہ نئے ایئربس A350 طیاروں کی شمولیت بھی جاری ہے۔

نئے اور اپ گریڈ شدہ طیارے اب ایمریٹس کے 70 سے زائد عالمی مقامات پر خدمات انجام دے رہے ہیں جس سے مسافروں کو زیادہ بہتر اور یکساں معیارِ سفر فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جرمن ایئر لائن نے روسی فلم ساز کا گمشدہ ‘آسکر ایوارڈ’ تلاش کرلیا

ایمریٹس کی فرسٹ کلاس کو دنیا میں لگژری ایئر ٹریول کا معیار سمجھا جاتا ہے جس میں نجی کیبنز، ڈائن آن ڈیمانڈ مینو، علاقائی کھانوں کی پیشکش، لامحدود کیویار اور ڈوم پیرینیون شیمپین، بلگاری کے لگژری ایمینیٹی کٹس، بیریڈو اسکن کیئر مصنوعات، A380 میں شاور سپا اور آن بورڈ لاؤنج سمیت متعدد سہولیات شامل ہیں۔

 فرسٹ اور بزنس کلاس مسافروں کو 90 کے قریب مقامات پر چیوفیئر سروس، ترجیحی ایئرپورٹ سہولیات اور 30 سے زائد شہروں میں ایمریٹس لاؤنجز تک رسائی بھی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایئر لائنز نے ٹکٹوں پر اضافی فیول چارج عائد کر دیا

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمریٹس کے تین فرسٹ کلاس لاؤنجز کو بہترین ایئرپورٹ لاؤنج کا اعزاز دیا گیا ہے جہاں آلا کارٹ ڈائننگ، مفت سپا خدمات، پریمیم ڈیوٹی فری شاپنگ، اعلیٰ معیار کی وائنز اور براہِ راست بورڈنگ گیٹس جیسی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

ایئرلائن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی، خدمات اور نیٹ ورک میں مسلسل سرمایہ کاری اسے عالمی سطح پر مسابقت میں نمایاں مقام پر برقرار رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایئر لائنز کی پرواز کے دوران مسافر کی ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش، ’بھوت کے قبضے‘ کا دعویٰ

ایمریٹس نے حال ہی میں اسٹارلنک ان فلائٹ انٹرنیٹ سروس متعارف کرائی ہے، اور مستقبل میں یہ دنیا کی سب سے بڑی اسٹارلنک سے لیس انٹرنیشنل وائیڈ باڈی فلیٹ بن جائے گی۔ اب تک 36 طیاروں میں یہ ہائی اسپیڈ کنیکٹیویٹی فراہم کی جا چکی ہے جس سے مسافروں کو سفر کے دوران انٹرنیٹ کی جدید سہولت میسر آ رہی ہے۔

ایمریٹس نے جامع سفری انشورنس کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے۔ آئندہ ماہ اکتوبر میں ایئرلائن ہیلسنکی کے لیے روزانہ براہِ راست پروازیں شروع کرے گی، جو فن لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان واحد سال بھر چلنے والا فضائی رابطہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کیا پراسیکیوٹر جنرل ملک کے بادشاہ ہیں؟‘ سانحہ بلدیہ کیس میں التوا مانگنے پر سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی