امریکی جنگل میں 50 سال بعد نظر آنے والا پراسرار جانور

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست اوریگون کے سسکیو پہاڑوں میں اپنی خاندانی زمین کو قدرتی ماحول میں واپس لانے والے ایک مخیر جوڑے کے لیے قدرت نے بہترین انعام دے دیا۔ ان کے لگائے گئے ٹریل کیمرے میں شمالی امریکا کے سب سے نایاب اور پراسرار جانوروں میں سے ایک ’رِنگ ٹیل‘ یا ’مائنرز کیٹ‘کی ویڈیو ریکارڈ ہوگئی ہے۔

بل اور سارہ ایپسٹین نے دہائیوں پہلے 405 ایکڑ پر مشتمل یہ زمین خریدی تھی جو 1973 کی خوفناک جنگلاتی آگ اور بے دریغ کٹائی سے تباہ ہوچکی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اسے ’ایش لینڈ‘ کے قریب واقع ایپسٹین فیملی فاریسٹ میں تبدیل کرنے کے لیے سالوں محنت کی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں 24 کروڑ سال پرانا پراسرار آبی جاندار دریافت

آج یہ زمین بلوط کے جنگلات، کونیفر درختوں، آبی گزرگاہوں اور دلدلی علاقوں کا خوبصورت امتزاج بن چکی ہے جو نایاب جنگلی حیات اور صاف پانی کو سہارا دے رہی ہے۔

رِنگ ٹیل، جسے ’مائنرز کیٹ‘ بھی کہا جاتا ہے، عام ریکون کا کزن ہے مگر اس سے کہیں زیادہ نایاب۔ یہ رات کو نکلنے والا، گھریلو بلی سے چھوٹا جانور ہے جس کا مطالعہ بہت کم ہوا ہے۔ اسے امریکی قانون کے تحت اینڈینجرڈ اسپیشیز ایکٹ سے پہلے ہی تحفظ حاصل تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بلی نہیں ہے، چوہوں کا شکار کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے کان کن اسے اپنے کیمپوں میں پالتے تھے، اسی لیے اس کا نام مائنرز کیٹ پڑ گیا۔

کیمرے کی ویڈیو میں یہ نایاب جانور اچانک فریم میں کودتا ہے، اردگرد دیکھنے کے لیے اپنے پچھلے پیروں پر کھڑا ہوتا ہے، اور پھر اپنی دھاری دار دم لہراتا ہوا چلا جاتا ہے۔

ایپسٹین جوڑے نے اس زمین کو ہمیشہ کے لیے محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خاندان کے ایک فرد کو اسٹیج-4 کینسر کی تشخیص کے بعد، وہ پیسیفک فاریسٹ ٹرسٹ کے ساتھ مل کر ایک ’ورکنگ فاریسٹ کنزرویشن ایزمنٹ‘ مکمل کررہے ہیں۔

 یہ ایک قانونی معاہدہ ہے جو جنگل کو پیداواری رکھتے ہوئے یہ یقینی بناتا ہے کہ انتظامی طریقے حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی صحت کو سپورٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ویر وولف‘ جیسی ایک اور پراسرار مخلوق دیکھے جانے کا دعویٰ

جوڑے نے اپنے بیان میں کہا ’یہ ایک گہرا اطمینان ہے کہ ہماری زمین کے لیے جو اہداف ہم نے طے کیے ہیں، ان کا ہمیشہ کے لیے انتظام اور تحفظ کیا جائے گا۔‘

ایپسٹین فیملی فاریسٹ آج سینکڑوں پرندوں، ایمفیبیئنز اور ممالیہ جانوروں کا گھر ہے جو سرکاری اور نجی زمینوں کی سرحدوں کے پار گھومتے ہیں۔

مائنرز کیٹ کا نظر آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ نجی زمینوں پر کی گئی بحالی کی کوششیں کتنی کامیاب ہوسکتی ہیں۔

یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ اگر انسان فطرت کو موقع دے تو وہ خود کو حیرت انگیز طریقے سے بحال کرلیتی ہے اور کبھی کبھی اس کا شکریہ نایاب جانوروں کی جھلک کی صورت میں ادا کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست فوجی رابطہ قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا، جے ڈی وینس

گارجین رپورٹ: کیا ایران امریکا معاہدہ بچانے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو لگام دیں گے؟

آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مزید 5 امیدواروں کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

آئی بی ایم کا نیا کارنامہ: 100 ارب ٹرانزسٹرز کی گنجائش والی ناخن جتنی چپ

ویڈیو

آزاد کشمیر انتخابات: کون سے بڑے سیاسی کھلاڑی میدان میں ہوں گے؟

’پاکستان نے بطور ثالث دنیا میں امن پسندی کو تقویت دی‘، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

پاکستان اور کشمیر کا رشتہ مضبوط، تاریخی اور ناقابل تنسیخ، کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائےگا، سردار عتیق

کالم / تجزیہ

تجھے کون بچائے گا کالیا؟

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا