ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور کر رہے ہیں، وفاقی وزیر پیٹرولیم

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت عالمی معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ ایران سے سستا تیل اور گیس خریدنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہیں، علی پرویز ملک

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے مقابلے میں حکومت نے عوام کو زیادہ ریلیف فراہم کیا اور وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر اس کا فائدہ عوام تک منتقل کیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے کے بعد عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے معاملے پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبر جلد آنے والی ہے، وفاقی وزیر علی پرویز ملک

علی پرویز ملک نے کہا کہ بعض عناصر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم حکومت بین الاقوامی ذمہ داریوں اور معاہدوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے سستا تیل اور گیس خریدنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں عوام کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟