فٹبال کے عالمی میلے میں نورا فتحی کی دھوم، نیا ترانہ ’چیمپئنز‘ جاری

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف گلوکارہ اور اداکارہ نورا فتحی نے فٹبال شائقین کے لیے نیا ترانہ ’چیمپئنز‘ جاری کردیا، جسے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے جوش و جذبے سے جوڑا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گانے میں نورا فتحی کے ساتھ تنزانیہ کے معروف موسیقار رے وینی اور امریکی بنگلہ دیشی ڈی جے سنجوئے نے بھی تعاون کیا ہے۔ نورا فتحی نے سوشل میڈیا پر ترانے کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے اسے کامیابی، جذبے اور جشن کے احساسات سے بھرپور پیشکش قرار دیا۔

رپورٹس کے مطابق ’چیمپئنز‘ نورا فتحی کا فٹبال کے عالمی ایونٹ سے متعلق دوسرا بڑا میوزک پروجیکٹ ہے، اس سے قبل وہ ’سر سر‘ نامی گانے کا بھی حصہ بن چکی ہیں۔ نورا فتحی اس سے پہلے 2022 کے فیفا ورلڈ کپ قطر کے آفیشل ساؤنڈ ٹریک ’لائٹ دی اسکائی‘ میں بھی اپنی آواز اور پرفارمنس کے ذریعے عالمی سطح پر نمایاں ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نامناسب گانا گانے کے الزامات، معذرت کے باوجود رقاصہ نورا فتحی سے انڈیا چھوڑنے کا مطالبہ

نیا ترانہ ’چیمپئنز‘ فٹبال کے عالمی میلے میں فتح، اتحاد اور کھیل کے جذبے کو اجاگر کرنے والی پیشکش کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جس نے شائقین کی توجہ حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟