کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، گرفتار دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان رینجرز سندھ کے کراچی میں موجود کیمپ پر ہونے والے حملے میں ملوث زخمی دہشتگرد کے ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان رینجرز کیمپ پر بزدلانہ حملے میں ملوث دہشتگرد تنظیم جماعت الاحرار کو افغان طالبان رجیم کی حمایت کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

بزدلانہ حملے میں ملوث دہشتگرد تنظیم جماعت الاحرار کے دہشتگرد نے انکشاف کیاکہ میرا نام عثمان علی ہے اور میں جلال آباد افغانستان سے آیا ہوں۔

مزید پڑھیں: کراچی رینجرز کیمپ پر دہشتگرد حملہ ناکام، 3 حملہ آور ہلاک، ایک گرفتار

گرفتار دہشتگرد عثمان کے مطابق اس کے ساتھ 3 دیگر ساتھی عبد الہادی، جانان اور عمر فاروق بھی تھے۔

گرفتار دہشتگرد عثمان نے بتایا کہ میرے ساتھ آنے والا دہشتگرد عبد الہادی مارا گیا ہے، جبکہ ہمارے ساتھی جانان نے پاکستان رینجرز کیمپ پر بم پھینکا تھا۔

گرفتار دہشتگرد عثمان نے بتایا کہ ہم 7 روز قبل عبدالہادی کے پاس آئے تھے، جو پاکستان کے علاقے باجوڑ کا رہائشی تھا۔ ہمیں ایک زیر تعمیر عمارت میں رکھا گیا، حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ عبدالہادی وزیرستان سے لایا تھا۔

گرفتار دہشتگرد عثمان نے بتایا کہ جب میں دوسری طرف بھاگ رہا تھا تو مجھے گولی لگی اور میں وہیں گر گیا۔ میرا تعلق جماعت الاحرار سے ہے، جس کے افغانستان میں کمانڈر کا نام احرار مولوی صاحب ہے۔

گرفتار دہشتگرد نے بتایا کہ ہم سب کو افغانستان میں تربیت دی گئی، مجھے صرف ایک جیکٹ دی گئی، جسے ہم نے خودکش حملے کے لیے خود تیار کیا۔

گرفتار دہشتگرد عثمان کے مطابق ہم سب نے خودکش بمبار جیکٹس تیار کیں، ہمیں پہلے ہی افغانستان میں تربیت دی جا چکی تھی۔

گرفتار دہشتگرد نے بتایا کہ خودکش بمبار جیکٹ اور دیگر تربیت ہمیں افغانستان میں قاری عمر نے دی۔

گرفتار دہشتگرد عثمان کے مطابق کراچی آنے سے پہلے ہمارے لیے تمام انتظامات افغانستان سے کیے گئے اور مکمل کیے گئے۔ عبدالہادی یہاں سب کو جانتا تھا، وہ ہم سے پہلے یہاں آ چکا تھا۔

مزید پڑھیں: دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری، رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، خطرناک ملزم گرفتار

دفاعی ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم افغانستان کی سرزمین کو دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا کر پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان بارہا افغان طالبان رجیم کو سرحد پار دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد پیش کر چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک