فضا علی کی ویڈیو پر یاسر نواز اور دانش نواز کا مذاق، دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی

پیر 29 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یاسر نواز اور دانش نواز نے حال ہی میں اداکارہ فضا علی اور ان کے شوہر اعجاز خان کی ایک وائرل ویڈیو کو مزاحیہ انداز میں ری کریئیٹ کر کے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔

فضا علی ان دنوں اپنے شوہر اعجاز خان کے ساتھ بنائی گئی رومانوی ویڈیوز کی وجہ سے تقریباً ہر ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل رہتی ہیں۔ دونوں اکثر باغات میں قلابازیاں لگاتے اور رومانوی گانوں پر لپ سنگ کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک اور ایسی ہی ویڈیو پوسٹ کی جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)

اس نئی ویڈیو میں فضا علی اور اعجاز خان پارک میں خوشگوار وقت گزارتے دکھائی دیتے ہیں جہاں فضا اعجاز کے کندھے پر سر رکھتی ہیں اور اعجاز انہیں اپنی پیٹھ پر اٹھا لیتے ہیں۔

یاسر نواز اور دانش نواز نے اسی منظر کو اپنے منفرد مزاحیہ انداز میں دوبارہ پیش کیا۔ دونوں بھائیوں نے نہ صرف ویڈیو کی مکمل نقل اتاری بلکہ اپنی شاندار اداکاری اور مزاح سے اسے مزید دلچسپ بنا دیا جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Danish Nawaz (@danishnawazofficial)

سوشل میڈیا صارفین بھی اس دلچسپ ویڈیو پر بھرپور ردِعمل دے رہے ہیں۔ ایک صارف جنید خان نے تبصرہ کیا کہ ’اب پتا چلا کہ آخر میں کیا ہوا تھا‘۔  ایک اور صارف نے لکھا اس ویڈیو کی تیاری کے دوران فضا علی یا اعجاز خان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ جبکہ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا میں ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایمنسٹی رپورٹ مسترد: دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کا پس منظر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت، چینی کمپنی سے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے معاہدہ

جدہ میں عالمی باکسنگ ایونٹ، 3 سعودی باکسرز ایکشن میں ہوں گے

وژن 2030: سعودی عرب میں روزگار، خواتین، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں نمایاں پیشرفت

ایران کیخلاف جنگ پر امریکا کے 37.5 ارب ڈالر خرچ، پینٹاگون نے مزید فنڈنگ مانگ لی

ویڈیو

حکومت پنجاب کا گرین ایگری مال پروجیکٹ کیا ہے؟

عظیم دیوار چین: صدیوں بعد بھی انسانی عزم، حیرت انگیز انجینئرنگ اور تاریخ کا زندہ شاہکار

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، کیا بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے؟

کالم / تجزیہ

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں