ملک بھر سے 12 لاکھ سیاح خیبرپختونخوا پہنچ گئے، وادی سوات سب سے پسندیدہ مقام قرار

پیر 29 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے ریکارڈ تعداد میں سیاحوں نے صوبے کے تفریحی مقامات کا رخ کیا ہے، جہاں گزشتہ 6 روز کے دوران 12 لاکھ سے زائد سیاح سیر و تفریح کے لیے پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحی تعطیلات: خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر ریکارڈ رش، 11 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت ملک عدیل اقبال نے سیاحوں کی اس کثیر آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت پر عوام کے اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وژن کے تحت صوبے میں سیاحت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وادی سوات سیاحوں کی سب سے پسندیدہ آماجگاہ رہی جہاں سب سے زیادہ 5 لاکھ 33 ہزار سے زائد سیاح آئے۔ اس کے علاوہ ناران کاغان میں 2 لاکھ 72 ہزار سے زائد، وادی کمراٹ میں 2 لاکھ 51 ہزار 700 اور گلیات کے خوبصورت مقامات پر 2 لاکھ 31 ہزار سے زائد سیاحوں نے رخ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے لیے وزیراعلیٰ کا بڑا فیصلہ

مشیر سیاحت عدیل اقبال کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اتھارٹیز، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ٹورازم پولیس سیاحوں کی سہولیات کے لیے مکمل طور پر متحرک ہیں تاکہ انہیں ہر ممکن سفری اور تفریحی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری