دنیا کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کے باوجود امریکا میں برفباری کا امکان، وارننگ جاری

پیر 29 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر کے باوجود امریکا کے شمالی راکی پہاڑی سلسلے کے متعدد علاقوں میں غیر معمولی برفانی طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی ہے، جہاں 3 فٹ تک برفباری، تیز ہواؤں اور شدید سرد موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

امریکی نیشنل ویدر سروس نے ان علاقوں کے لیے ونٹر اسٹورم وارننگ اور ونٹر ویدر ایڈوائزری جاری کی ہے جہاں ریاستیں آئیڈاہو، مونٹانا اور وائیومنگ ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔ یہ انتباہ امریکا کے یوم آزادی 4 جولائی کی تقریبات سے چند روز قبل جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپریل کی تاریخی برفباری: ماسکو اور امریکا میں ریکارڈ توڑ طوفان

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہفتہ وار تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے آغاز میں پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں کا سفر مؤخر کردیں۔ اگر سفر ناگزیر ہو تو گاڑی میں برفانی حالات سے نمٹنے کے لیے ضروری سامان، جیسے ٹائر چینز، ٹارچ، بیلچہ، کمبل، اضافی گرم کپڑے، پانی اور ابتدائی طبی امداد کا سامان ضرور ساتھ رکھیں۔

محکمہ موسمیات کے انتباہ کے مطابق سالمن بٹرروٹ اور سیفائر پہاڑی سلسلوں کے بلند علاقوں میں شدید برف باری متوقع ہے۔ مونٹانا کے جارج ٹاؤن لیک کے علاقے میں ہفتہ کی رات سے منگل تک 3 فٹ تک بھاری اور گیلی برف پڑ سکتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Truth Sphere (@truthsphere4u)

 آئیڈاہو میں تقریباً ایک فٹ برف باری کی توقع ہے۔ وائیومنگ کے پچ اسٹون پلیٹو میں بھی 8 انچ تک برف پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الاسکا کے شمالی شہر میں 2 ماہ تک سورج غروب کیوں نہیں ہوگا؟

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سرد موسم، تیز ہوائیں اور برف جسمانی درجہ حرارت میں خطرناک حد تک کمی، یعنی ہائپوتھرمیا، کا سبب بن سکتی ہیں۔ بھاری برف سے درخت گرنے اور پہاڑی راستوں کی بندش کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مغربی مونٹانا اور وسطی آئیڈاہو میں درجہ حرارت حالیہ گرمی کے مقابلے میں 20 سے 30 ڈگری تک گر سکتا ہے، جبکہ وادیوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 50 ڈگری فارن ہائیٹ تک محدود رہنے کا امکان ہے۔

ادھر شمالی وسطی مونٹانا میں کم دباؤ کے نظام کے باعث 50 میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار کی جھکڑ چلنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے، جس سے خاص طور پر شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی امریکا میں شدید برفانی طوفان کی پیش گوئی، نظام زندگی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ

نیشنل ویدر سروس نے کیمپنگ کرنے والوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ چند انچ برف بھی خیموں اور دیگر تفریحی سامان کو نقصان پہنچانے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ برفانی طوفان سے متعلق وارننگز اور موسمی انتباہات پیر کی رات تک مؤثر رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے، روبوٹکس اور اے آئی معیشت و دفاع کو نئی طاقت دیں گے، وزیراعظم

کپاس کی پیداوار نصف سے بھی کم، ٹیکسٹائل برآمدات اور زرمبادلہ دباؤ کا شکار

این ڈی ایم اے کا جدید ماڈل قابلِ تقلید، ایران کا پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار

احتجاجی مظاہروں کے بعد زیلنسکی کا بڑا فیصلہ، میخائیلو دراپاتی یوکرین کے نئے کمانڈر انچیف مقرر

بھارتی فوج میں تقسیم، اہلکار مودی حکومت کے خلاف احتجاج کا حصہ بن گئے

ویڈیو

سکھر تا حیدرآباد ایم 6 موٹروے منصوبہ پھر تاخیر کا شکار، حکومتی دعوے برقرار

کارگل کے شہداء پر بیان، متحدہ مدارس کونسل نے مولانا فضل الرحمان سے لاتعلقی کیوں اختیار کی؟

پاکستانی کرکٹ زوال کا شکار کیوں؟ تجزیہ کار فواد مصطفیٰ سے گفتگو

کالم / تجزیہ

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں