صوبوں سے مشاورت کے ساتھ جامع قومی زرعی پالیسی مرتب کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

پیر 29 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ صوبوں سے مشاورت کے ساتھ جلد از جلد ایک جامع قومی زرعی پالیسی مرتب کی جائے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی تنظیم نو اور زرعی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

مزید پڑھیں: چین پاکستان کا تاریخی دوست ہے، ملکر زراعت کے شعبے میں کام کررہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ زرعی شعبے میں ایک اعلیٰ سطحی فورم قائم کیا جائے، جو زرعی جدت اور ترقیاتی منصوبے پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ہر ماہ اجلاس منعقد کرے۔

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ زرخیز زرعی قرض پروگرام کے حوالے سے ملک بھر میں آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ کسانوں کی آسان زرعی قرضوں تک رسائی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

’پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کو حقیقی تحقیقی مرکز بنانے کی ہدایت‘

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) کو زرعی تحقیق کا حقیقی مرکز بنایا جائے۔ زرعی شعبہ پاکستان کو پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بہتر بیج، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور پانی و کھاد کی بروقت اور مناسب فراہمی سے فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔

’ویلیو ایڈیشن، گوداموں اور جدید ذخیرہ نظام پر توجہ دینے کی ہدایت‘

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ زرعی اجناس کی ویلیو ایڈیشن، بہتر گوداموں اور جدید ذخیرہ اندوزی کے نظام پر خصوصی توجہ دی جائے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو زرعی شعبے میں اصلاحات سے متعلق مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر اس وقت آزمائشی بنیادوں پر کثیر اناج کے آٹے (ملٹی گرین فلور) کی تیاری کر رہا ہے۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک ایپ تیار کی جا رہی ہے، جو کسانوں کو فصلوں میں کیڑوں اور بیماریوں پر مؤثر قابو پانے میں مدد فراہم کرے گی۔

مزید بتایا گیا کہ نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی لمیٹڈ کسانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی کے لیے مالی وسائل فراہم کرے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حال ہی میں قومی سیڈ پالیسی اور قومی زرعی بایوٹیکنالوجی پالیسی کی منظوری دی جا چکی ہے۔

پاکستان نیشنل اولیو ویلیو چین پالیسی پر مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور اسے جلد منظوری کے لیے پیش کیا جائےگا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں گندم کی قلت ہے نہ ہی درآمد کرنے کی ضرورت، صوبائی وزیر زراعت

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ گندم سے متعلق قومی پالیسی اور لائیو اسٹاک سے متعلق متعدد پالیسیوں پر مشاورت جاری ہے۔

’اجلاس میں وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام کی شرکت‘

اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے زراعت احمد عمیر اور متعلقہ اداروں کے سینیئر حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی