سندھ طاس معاہدے کی بحالی کے بغیر پاک بھارت پائیدار امن ممکن نہیں، بلاول بھٹو زرداری

منگل 30 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی محض جغرافیے کا معاملہ نہیں بلکہ خوراک، معیشت، مستقبل اور کروڑوں انسانوں کی زندگی سے جڑا بنیادی مسئلہ ہے۔ پانی کو سیاسی دباؤ یا ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بین الاقوامی قوانین، معاہدوں اور عالمی امن کے اصولوں کے منافی ہے۔

اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے پر منعقدہ بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا اس حقیقت کو تسلیم کر چکی ہے کہ پانی کے وسائل عالمی سیاست، سلامتی اور استحکام کا مرکزی مسئلہ بنتے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:سندھ طاس معاہدہ ناکام ہوا تو دنیا کا کوئی بین الاقوامی معاہدہ محفوظ نہیں رہے گا، مصدق ملک

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح آبنائے ہرمز کی بندش عالمی معیشت کو متاثر کرتی ہے، اسی طرح دریائے سندھ کے پانی میں رکاوٹ پاکستان کی معیشت، زراعت اور عوام کی زندگیوں پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندری گزرگاہوں یا آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا رجحان نہایت خطرناک ہے اور اس سے خطے ہی نہیں بلکہ عالمی امن کو بھی سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ سندھ طاس معاہدہ خطے میں امن اور استحکام کی بنیاد ہے اور اس کی مکمل بحالی کے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کا تصور ممکن نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی سمیت اپنے تمام بین الاقوامی وعدوں اور ذمہ داریوں پر عمل کیا، تاہم بھارت نے اپنی ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری نہیں کی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے حصے کے پانی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دریائے سندھ محض ایک دریا نہیں بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی، زراعت، معیشت اور تہذیب کا بنیادی ستون ہے، جبکہ سندھ، جہلم اور چناب کے پانی پر پاکستان کا حق بین الاقوامی معاہدے کے تحت تسلیم شدہ اور قانونی طور پر محفوظ ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل یا ختم نہیں کر سکتا، عالمی ثالثی عدالت دو بار واضح کر چکی، سید مہر علی شاہ

انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلے کو صرف ایک تکنیکی یا انتظامی تنازع کے طور پر نہیں بلکہ قومی سلامتی کے اہم ترین معاملے کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ پاکستان کے آبی حقوق کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا قومی سطح پر مؤثر جواب دیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان امن، مذاکرات اور خطے میں تعاون کا خواہاں ہے، لیکن اپنے عوام کے بنیادی حقوق اور آبی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں پاکستانیوں کے حقِ آب کے تحفظ کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے اور عالمی برادری کو بھی اس حوالے سے بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری