انٹرنیٹ کو پانی، بجلی اور گیس کی طرح ’بنیادی سروس‘ قرار دینے کی تیاری، حکومت کا بڑا اقدام

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پانی، بجلی اور گیس کی طرح اب انٹرنیٹ کو بھی شہریوں کی بنیادی سروس قرار دینے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے، جس کے لیے وزارت آئی ٹی نے اپنا قانونی جائزہ بھی مکمل کرلیا ہے۔

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کو جمع کرائی گئی وزارت آئی ٹی کی تحریری رپورٹ کے مطابق، موجودہ آئین میں انٹرنیٹ تک رسائی کو الگ سے کوئی آئینی حق تسلیم نہیں کیا گیا اور نہ ہی فی الحال ایسا کوئی قانون موجود ہے، اس لیے انٹرنیٹ کو بنیادی سروس کا درجہ دینے کے لیے نئی قانون سازی یا مروجہ قوانین میں ترامیم کرنا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آج انٹرنیٹ بند ہوگا یا نہیں پہلے آپس میں فیصلہ کرلیں، نادرا اور پی ٹی اے کے متضاد بیانات پر عوام پریشان

وزارت آئی ٹی کا مؤقف ہے کہ انٹرنیٹ اب محض ایک سہولت نہیں بلکہ قومی انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت کی مضبوط بنیاد بن چکا ہے۔

انٹرنیٹ کی بندش سے ملکی معیشت، بینکاری، تعلیم اور صحت کا نظام شدید متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے، جبکہ اسے بنیادی سروس قرار دینے سے ای گورننس، ای کامرس اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کو مستقل تحفظ مل سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سسٹم میں عارضی بینڈوتھ کا اضافہ، اب انٹرنیٹ سروسز متاثر نہیں ہوں گی، پی ٹی اے

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کو بنیادی اور لازمی سروس بنانے کے لیے وزارت قانون، داخلہ، دفاع، پی ٹی اے اور تمام ٹیلی کام کمپنیوں سے مشاورت انتہائی ضروری ہوگی۔ اگر یہ اہم فیصلہ ہو جاتا ہے تو ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے بیک اپ نیٹ ورک، ڈیزاسٹر ریکوری اور سروس کے کم از کم معیار کو یقینی بنانا لازمی ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی، اس اقدام کے بعد ملک کے ٹیلی کام شعبے میں مزید سرمایہ کاری اور سائبر سیکیورٹی کے سخت اقدامات بھی ناگزیر ہو جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری