پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، مٹی کا تیل مہنگا ہوگیا

ہفتہ 4 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی جبکہ مٹی کے تیل کی قمیت میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات صارفین کے ہاتھ سے نکل گئیں، گزشتہ ماہ فروخت میں 20 فیصد کمی

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے جو آئندہ 7 روز تک مؤثر رہے گا۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اب 311 روپے 47 پیسے سے کم ہوکر 309 روپے 50 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت جو پہلے 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر تھی اب 297 روپے 53 پیسے کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی دگنی، پیٹرولیم لیوی میں کمی، قیمتیں برقرار

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور مقامی معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ

دریں اثنا اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
نئی مقرر کردہ قمیت کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت231 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سےکیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، کراچی کے تاجر کیا کہتے ہیں؟

قبل ازیں مٹی کے تیل کی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی  لیٹر تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی