مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی غیرمعمولی سرگرمیاں، ایک اور فالس فلیگ آپریشن کے خدشات

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیوں اور بڑے پیمانے پر فرضی مشقوں کے بعد خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ نئی دہلی کشمیر کی آزادی کی تحریک اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ایک اور مبینہ فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا، بھارت تحقیقات سے بھاگ گیا: عطا تارڑ

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول اور پونچھ کے مختلف علاقوں میں مربوط فرضی مشقیں کیں، جن میں مبینہ دہشتگرد حملے اور ہنگامی ردعمل کی صورتحال کی مشق کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں اضافی نفری تعینات کی، نئے چیک پوسٹس قائم کیے، نگرانی کا نظام مزید سخت کیا اور مینڈھر، سرنکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ اور گشت کا سلسلہ بھی تیز کر دیا۔

بھارتی حکام نے ان اقدامات کی وجہ ممکنہ دراندازی سے متعلق خفیہ اطلاعات کو قرار دیا ہے، تاہم ان دعوؤں کے حق میں کوئی قابلِ تصدیق ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی سرگرمیوں میں اچانک اضافہ اور کسی واضح شواہد کے بغیر مسلسل ممکنہ دہشتگردی کے خطرات کے دعوے مقبوضہ کشمیر میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے کی کوشش ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں ہے، لاشیں استعمال کر کے ڈراما رچانے کی کوشش کر سکتا ہے، خواجہ آصف

ان کے مطابق ماضی میں بھی اس نوعیت کی مشقوں اور دعوؤں کے بعد نئی دہلی پر سیکیورٹی بحران کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے یا مبینہ فالس فلیگ کارروائیوں کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں، جن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں اپنی پالیسیوں اور ناکامیوں سے توجہ ہٹانا بتایا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟