صدر آصف زرداری آج کرغزستان کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری کرغزستان کا آج سے 4 روزہ سرکاری دورے پر آستانہ پہنچیں گے، جہاں وہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے۔

یہ دورہ کرغزستان کے صدر صادیر ژاپاروف کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور کرغزستان نے تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 21 برسوں میں کسی بھی پاکستانی صدر کا یہ کرغزستان کا پہلا دورہ ہے، جسے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ دسمبر 2025 میں کرغزستان کے صدر صادیر ژاپاروف کے پاکستان کے کامیاب دورے کا تسلسل ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط میں مسلسل بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔

دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری اور صدر صادیر ژاپاروف کے درمیان ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

دونوں رہنما پاکستان اور کرغزستان کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

مذاکرات میں تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، معدنیات، زراعت، ٹیکسٹائل، حلال صنعت، صحت، ادویہ سازی، ڈیجیٹل معیشت، تعلیم، سیاحت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی ’گرین کوریڈور‘ تجویز پر کرغزستان کی خاموشی کیوں؟

اپنے دورے کے دوران صدر مملکت کرغز پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بھی ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور کرغز جمہوریہ کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جو مشترکہ تاریخ، مذہبی و ثقافتی ہم آہنگی اور وسطی و جنوبی ایشیا میں امن، روابط اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر استوار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘