خیبرپختونخوا کو گزشتہ 5 برسوں میں کتنے فنڈز ملے؟ اعداد و شمار اسمبلی میں جمع

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کو گزشتہ پانچ سال کے دوران وفاق کی جانب سے 34 کھرب 88 ارب 67 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں، جن کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

صوبائی اسمبلی میں جمع کرائی گئی سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ فنڈز 2021 سے 2025 کے دوران این ایف سی ایوارڈ اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں صوبے کو منتقل کیے گئے۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 5 برسوں میں وفاق نے خیبرپختونخوا کو این ایف سی کی مد میں 31 کھرب 14 ارب 45 کروڑ روپے فراہم کیے، جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ (وار آن ٹیرر) کی مد میں 3 کھرب 74 ارب 22 کروڑ 40 لاکھ روپے دیے گئے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کو وفاق سے سب سے زیادہ فنڈز مالی سال 25-2024 کے دوران موصول ہوئے، جب صوبے کو مجموعی طور پر 10 کھرب 46 ارب 87 کروڑ 50 لاکھ روپے ملے۔

ان میں این ایف سی کی مد میں 9 کھرب 34 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ روپے جبکہ وار آن ٹیرر کی مد میں ایک کھرب 12 ارب 22 کروڑ 96 لاکھ روپے شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران وفاقی فنڈز میں خیبرپختونخوا کا مجموعی حصہ 36 کھرب 47 ارب 64 کروڑ 90 لاکھ روپے بنتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک