یوفون اور ٹیلی نار کے انضمام کے بعد نئی کمپنی کی ری برانڈنگ کی درخواست، نام تبدیل کرنے کی تیاری

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کے انضمام کے بعد نئی ٹیلیکام کمپنی کی انتظامیہ نے کمپنی کی ری برانڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے پاس نئی برانڈ شناخت کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوفون، اونک اور ٹیلی نار 5 جی سروسز فراہمی کے لیے تیار، اسپیکٹرم حاصل کرلیا

رپورٹ کے مطابق رواں ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی حتمی منظوری کے بعد ٹیلی نار پاکستان کو باضابطہ طور پر پاک ٹیلیکام موبائل لمیٹڈ میں ضم کر دیا گیا، جو یوفون کا قانونی نام ہے، نئی کمپنی کے لیے ای اینڈ کے نام پر غور کیا جارہا ہے، جو متحدہ عرب امارات کی سرکاری کمپنی اتصالات کی نئی برانڈ شناخت ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نئی برانڈنگ کی منظوری کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے ضم شدہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے متعلق نوٹیفکیشن طلب کیا ہے۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ایس ای سی پی کی منظوری کے بغیر نئی برانڈنگ یا تشہیری مہم شروع نہیں کی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلی نار پاکستان باضابطہ طور پر یوفون میں ضم ہوگیا

دوسری جانب وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک سینئر عہدیدار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ای اینڈ نام اختیار کرنے پر قانونی اعتراضات سامنے آسکتے ہیں، کیونکہ پاک ٹیلیکام موبائل لمیٹڈ بدستور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے، نہ کہ براہِ راست اتصالات کے ماتحت ادارہ۔

عہدیدار کے مطابق اگر نئی کمپنی یہی برانڈ نام اختیار کرتی ہے تو اسے بین الاقوامی برانڈ کے حقوق سے متعلق قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے یا ممکنہ طور پر اتصالات کو رائلٹی ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی