عبدالستار ایدھی قوم کا فخر، قومی اثاثہ اور انسانیت کی خدمت کی روشن مثال ہیں، صدر اور وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معروف سماجی کارکن اور انسان دوست شخصیت عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی نہ صرف ایک عظیم انسان دوست شخصیت تھے بلکہ قوم کے لیے باعثِ فخر، قومی اثاثہ اور خدمتِ خلق کی لازوال علامت ہیں، جن کی فلاحی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔

صدر آصف علی زرداری نے عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ عبدالستار ایدھی صرف ایک عظیم انسان دوست شخصیت ہی نہیں تھے بلکہ قومی وقار کی ایک دائمی علامت بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایدھی کی انتھک خدمات کے نتیجے میں قائم ہونے والے فلاحی ادارے آج بھی لاکھوں افراد کی خدمت کر رہے ہیں، جو ان کے بلند وژن اور بے مثال عزم کا زندہ ثبوت ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی میراث ہمدردی، خدمتِ خلق، خیرات اور انسانی وقار جیسی اقدار کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ بنی رہے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسی انسان دوست اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت بلا شبہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر اور ایک قومی اثاثہ ہے۔ انہوں نے ان کی گراں قدر قومی اور فلاحی خدمات پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے رفاہِ عامہ کے مخلصانہ جذبے کے تحت معاشرتی مسائل کے حل کے سماجی پہلوؤں کو اجاگر کیا اور ان کی بے مثال خدمات پاکستان کی سماجی تاریخ کا ایک غیر معمولی باب ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسی شخصیات نوجوان نسل کے لیے قابلِ تقلید ہیں۔ انہوں نے اپنی عملی زندگی سے یہ ثابت کیا کہ ہر فرد اپنی استطاعت کے مطابق معاشرتی اصلاح اور انسانیت کی خدمت میں تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عبدالستار ایدھی کا مجمسہ دہشتگردی کا شکار‘ مجمسہ ساز کی حکومت سے بحالی کی اپیل

وزیراعظم نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی عوامی خدمات نے معاشرے میں احساسِ ذمہ داری، رواداری، باہمی ہم آہنگی اور انسانی ہمدردی جیسی مثبت اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا، جبکہ ان کے قائم کردہ ادارے آج بھی لاکھوں مستحق افراد کی خدمت کر رہے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عبدالستار ایدھی کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی سماجی و فلاحی خدمات، انسان دوستی کا جذبہ اور خدمتِ خلق کا پیغام ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں