مایا علی کے چیلنج نے احد رضا میر کو مشکل میں ڈال دیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکار احد رضا میر اور مایا علی نے اپنے آنے والے ڈرامے ’ایک محبت اور‘ کے سیٹ سے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ احد رضا میر کو اردو ٹنگ ٹویسٹر بولنے کا چیلنج دیتی نظر آئیں۔ ویڈیو میں احد نے پُراعتماد انداز میں چیلنج قبول کیا تاہم مشکل الفاظ کی ادائیگی میں وہ الجھ گئے جس پر مایا علی بے اختیار ہنس پڑیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

بعد ازاں احد رضا میر نے مزاحیہ انداز میں مایا علی سے کہا کہ وہ پہلے خود ٹنگ ٹویسٹر صحیح طریقے سے ادا کرکے دکھائیں۔ اس کے بعد مایا علی نے انہیں آہستہ آہستہ الفاظ کی ادائیگی سمجھائی جبکہ احد مسکراتے ہوئے جملہ دہرانے کی کوشش کرتے رہے۔

اس مختصر مگر دلچسپ ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور وہ اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ کسی نے دونوں اداکاروں کی کیمسٹری کو پسند کیا تو کوئی ان کے ڈرامے کی تعریف کرتا نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں: احد رضا میر اور سجل علی کی طلاق کیوں ہوئی؟ آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی

واضح رہے کہ مایا علی’من مائل‘، ’سن میرے دل‘ اور فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ سمیت کئی کامیاب پراجیکٹس کا حصہ رہ چکی ہیں جبکہ احد رضا میر ’یقین کا سفر‘، ’عہدِ وفا‘ اور دیگر منصوبوں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

ڈراما “ایک محبت اور” پہلی مرتبہ مایا علی اور احد رضا میر کو ایک ساتھ اسکرین پر پیش کرے گا، جس کے باعث شائقین اس ڈرامے کے بے صبری سے منتظر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp