لاپتا کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کی تلاش جاری

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران لاپتا کارگو طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا ہے، جبکہ طیارے کے عملے کے ارکان کی تلاش کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شارجہ سے کراچی آنیوالا کارگو طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 2 پائلٹ سمیت 5 افراد جاں بحق

حکام کے مطابق طیارے کا ملبہ اوڑمارہ کے ساحل سے 53 ناٹیکل میل جنوب میں سمندر سے ملا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملبے کی مزید جانچ اور طیارے کے عملے کے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے، جس میں پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بحری اور فضائی وسائل حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ: کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک

واضح رہے کہ کے ٹو ایئر ویز کا کارگو طیارہ گزشتہ شب شارجہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوا تھا، تاہم دوران پرواز طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

واقعے کے بعد پاک بحریہ اور دیگر اداروں نے طیارے کی تلاش کے لیے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا، جس کے دوران اب طیارے کا ملبہ سمندر سے تلاش کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گہرے سمندر میں 12 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران گزشتہ رات لاپتا ہونے والے کے ٹو ایئر وی کے کارگو طیارے بوئنگ 737 کا ملبہ کامیابی سے تلاش کر کے اس کی شناخت کرلی ہے۔

حکام کے مطابق طیارے کا ملبہ اوڑمارہ سے 53 ناٹیکل میل جنوب میں سمندر سے برآمد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق طیارے کے عملے اور دیگر ممکنہ شواہد کی تلاش کے لیے ریسکیو اور سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں