چین اور روس کی بحری افواج نے مشرقی چین کے صوبہ شیڈونگ کے ساحلی شہر چنگ ڈاؤ کے قریب نامزد سمندری علاقوں میں مشترکہ لائیو فائر بحری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:30 ارب ڈالر کی میگا ڈیل، کیا ایپل اپنی مینوفیکچرنگ چین سے امریکا منتقل کر رہا ہے؟
سرکاری خبر رساں ادارے شِنہوا کے مطابق ’جوائنٹ سی 2026‘ کے نام سے جاری یہ مشترکہ فوجی مشقیں پیر کو شروع ہوئی تھیں، جنہیں 3 مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں افواج کی تعیناتی، بندرگاہ پر مشترکہ منصوبہ بندی اور سمندر میں عملی کارروائیاں شامل ہیں۔
مشقوں کے بحری مرحلے کے دوران مشترکہ جاسوسی، فضائی اور میزائل دفاع، جبکہ آبدوزوں کی تلاش اور ریسکیو آپریشنز کی مشقیں کی جا رہی ہیں۔
Chinese and Russian navies on Monday launched the “Joint Sea-2026” exercise at a military port in Qingdao, east China’s Shandong Province, pic.twitter.com/yWmrmRdyKv
— China-Pakistan Friendship (@DostiChina) July 9, 2026
سمندری مرحلے کے آغاز سے قبل دونوں ممالک کے بحری اہلکاروں نے ساحلی علاقوں میں مختلف پیشہ ورانہ اور دوستانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا، جن میں ایک دوسرے کے جنگی بحری جہازوں کے دورے، آبدوزوں کے ریسکیو سے متعلق سیمینار اور دوستانہ باسکٹ بال میچ بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں:چین کو 2035 تک سائنس و ٹیکنالوجی کی عالمی طاقت بنانا ہوگا، شی جن پنگ
چین اور روس کا کہنا ہے کہ ان مشترکہ مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی، مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت اور باہمی عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔












