ویسٹ انڈیز سیریز کی تیاریاں: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا راولپنڈی میں تربیتی کیمپ

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا پری سیریز تربیتی کیمپ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے جہاں قومی کھلاڑیوں نے کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں بھرپور ٹریننگ کی۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے تقریباً 3 گھنٹے پر مشتمل تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔ اس دوران ہیڈ کوچ سرفراز احمد، بیٹنگ کوچ اسد شفیق اور بولنگ کوچ عمر گل نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سے متعلق مختلف ڈرلز کروائیں تاکہ کھلاڑیوں کو سیریز سے قبل بھرپور انداز میں تیار کیا جا سکے۔

کیمپ کے دوران کپتان بابر اعظم سمیت تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس وکٹوں پر طویل نیٹ سیشن میں حصہ لیا جہاں بلے بازوں نے اپنی تکنیک نکھارنے جبکہ باؤلرز نے مختلف حکمت عملیوں پر کام کیا۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم جمعے اور ہفتہ کو 2 روزہ انٹرا اسکواڈ سینیریو میچ بھی کھیلے گی جس کا مقصد میچ جیسی صورتحال میں کھلاڑیوں کی تیاریوں کا جائزہ لینا اور ممکنہ کمزوریوں کو دور کرنا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے تحت 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 25 جولائی سے 10 اگست تک کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹوروبا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کوئینز پارک اوول، پورٹ آف اسپین میں شیڈول ہے۔

قومی ٹیم کی نظریں ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیاب آغاز پر مرکوز ہیں کیونکہ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں