کامن ویلتھ گیمز 2026: پاکستان کے 36 رکنی دستے کا اعلان، ارشد ندیم قیادت کریں گے

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23 جولائی سے 2 اگست 2026 تک ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے لیے 36 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا صدر جیانی انفانٹینو سے ملاقات، ارشد ندیم عالمی اسپورٹس آئیکون بن گئے

پاکستانی دستے کے شیف ڈی مشن میجر جنرل عادل رحمانی ہوں گے۔ قومی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، تیراکی، جمناسٹکس، جوڈو اور لان بولز سمیت چھ مختلف کھیلوں میں شرکت کرے گی۔

ارشد ندیم ایتھلیٹکس ٹیم کی قیادت کریں گے

اولمپک چیمپئن اور جیولن تھرو کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ارشد ندیم ایتھلیٹکس اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ ان کے ساتھ فائقہ ریاض، انصر عباس، محمد اختر، محمد اسماعیل، محمد یاسر اور نورین حسین بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

باکسنگ، تیراکی اور دیگر کھیلوں کے کھلاڑی

باکسنگ ٹیم میں افضل خان، فاطمہ زہرہ، ملائکہ زاہد، قدرت اللہ اور سمامہ رحمان بٹ شامل ہیں۔

جمناسٹکس میں شہزاد علی پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جبکہ جوڈو میں شاہ حسین ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیے: نیشنل گیمز سے پاکستان کے لیے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ارشد ندیم

لان بولز ٹیم میں مقصود وسیم خان اور محمد ایوب قریشی شامل ہیں، جبکہ تیراکی کے مقابلوں میں حمزہ آصف، حریم ملک، جہاں آرا نبی اور محمد احمد درانی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی کارکردگی

پاکستان نے پہلی مرتبہ 1954 میں کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی تھی۔ اب تک قومی کھلاڑی مجموعی طور پر 82 تمغے جیت چکے ہیں، جن میں 27 طلائی، 27 چاندی اور 28 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

برمنگھم 2022 میں بہترین کارکردگی

پاکستان نے 2022 میں برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں گزشتہ 50 برس کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس ایونٹ میں 68 پاکستانی ایتھلیٹس نے 12 مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور قومی ٹیم نے دو طلائی، تین چاندی اور تین کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر آٹھ میڈلز جیت کر میڈل ٹیبل پر 18ویں پوزیشن حاصل کی۔

اس ایونٹ میں ارشد ندیم نے مردوں کے جیولن تھرو میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا جو سنہ 1962 کے بعد ٹریک اینڈ فیلڈ میں پاکستان کا پہلا کامن ویلتھ گولڈ میڈل تھا۔

اسی مقابلے میں ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے +109 کلوگرام کیٹیگری میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھا کر کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بدنام زمانہ اعزاز، بھارت تیسرے سال متواتر عالمی ڈوپنگ میں سر فہرست

پاکستان کی ریسلنگ ٹیم نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی تھی جہاں محمد انعام (86 کلوگرام فری اسٹائل)، زمان انور (125 کلوگرام فری اسٹائل) اور محمد شریف طاہر (74 کلوگرام فری اسٹائل) نے چاندی کے تمغے حاصل کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!