ٹیلر سوئفٹ نے شادی کی سیکیورٹی کے لیے ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر ادا کیے، میئر ظہران ممدانی

ہفتہ 11 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنی شادی کی تقریب کے لیے سیکیورٹی، پولیس انتظامات اور دیگر سرکاری اجازت ناموں کی مد میں ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر سے زائد ادا کیے۔

مزید پڑھیں:ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شاہانہ شادی پر خصوصی ڈاکیومنٹری تیار کیے جانے کا دعویٰ

میئر کے مطابق یہ رقم میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقدہ نجی تقریب کے لیے جاری کیے گئے پرمٹ، پولیس کی تعیناتی اور دیگر شہری انتظامات کے اخراجات پر صرف کی گئی، جس سے شہر پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہیں پڑا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے گزشتہ ہفتے این ایف ایل اسٹار ٹریوس کیلس سے نیویارک میں شادی کی۔ تقریب میں قریبی عزیزوں اور دوستوں سمیت بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے، جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باعث اطراف کی بعض سڑکیں بھی عارضی طور پر بند کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی آج شادی کے بندھن میں بندھیں گے، نیویارک میں خصوصی انتظامات، سیکیورٹی ہائی الرٹ

اگرچہ سکیورٹی اخراجات کی تصدیق ہو چکی ہے، تاہم شادی پر آنے والی مجموعی لاگت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ امریکی میڈیا کے اندازوں کے مطابق اس شاہانہ تقریب پر قریباً 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp