توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، اویس لغاری

ہفتہ 11 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور ان اصلاحات کے ذریعے نظام کو مزید مؤثر، مستحکم اور جدید بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور روس کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن، اقتصادی و توانائی تعاون میں وسعت آ رہی ہے، اویس لغاری

لاہور میں منعقدہ ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے توانائی کی ضروریات پوری کرنا ناگزیر ہے، اسی مقصد کے تحت حکومت طویل المدتی منصوبوں پر عمل درآمد کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں بجلی کا استعمال کم ہے، اس لیے قیمت زیادہ ہے، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری

وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات سے نہ صرف نظام کی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پائیدار اور قابلِ اعتماد توانائی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے شعبے میں بہتری حکومت کی ترجیح ہے، صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اصلاحات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ