طالبان اب بھی امریکی شہریوں کو یرغمال بنا رہے ہیںِ، امریکی محکمہ خارجہ

ہفتہ 11 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ خارجہ نے طالبان پر امریکی شہریوں کو ’یرغمال بنانے کی پالیسی‘ جاری رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے افغانستان میں زیر حراست تمام امریکی شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کا تحفظ، دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں اور افغان خواتین کے حقوق کا دفاع اس کی افغانستان پالیسی کی اہم ترجیحات ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ اسٹکنی نے افغانستان انٹرنیشنل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اب بھی امریکی شہریوں کو یرغمال بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور افغانستان میں غلط طور پر زیر حراست تمام امریکی شہریوں کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان کا ہرات میں نیا کریک ڈاؤن، متعدد خواتین نامعلوم مقام پر منتقل

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے لیے امریکی شہریوں کا تحفظ اور امریکا کے قومی مفادات کا دفاع افغانستان سے متعلق پالیسی کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔

الزبتھ اسٹکنی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کارروائی بھی افغانستان کے حوالے سے امریکا کے اہم قومی مفادات میں شامل ہے اور واشنگٹن اس معاملے پر مسلسل توجہ دے رہا ہے۔

انہوں نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کو ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنی چاہییں۔ ان کے مطابق افغان خواتین اور بچیوں کو تعلیم، روزگار اور دیگر بنیادی حقوق سے محروم کرنا ناقابل قبول ہے۔

افغانستان کی موجودہ صورتحال میں تبدیلی کے لیے امریکی حکمت عملی سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن اس معاملے پر فعال انداز میں کام کر رہا ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

طالبان حکومت کی جانب سے امریکی محکمہ خارجہ کے ان الزامات پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم